کشمیر: پانچ مہینے بعد موبائل ایس ایم ایس خدمات شروع، انٹر نیٹ اب بھی بند

نئی دہلی: جموں کشمیر سے خصوصی ریاست  کا درجہ ختم  کرنے کے پانچ مہینے یعنی تقریباً 150 دن بعد گزشتہ 31 دسمبر کی رات 12 بجے سے کشمیر میں موبائل ایس ایم ایس خدمات  شروع کر دی گئی ہیں۔

اس سے پہلے گزشتہ  14 اکتوبر کو موبائل پوسٹ پیڈ سروس  شروع کر دی گئی تھی۔ اس کے علاوہ گزشتہ  27 دسمبر کو لداخ کے کارگل ضلعے میں موبائل انٹرنیٹ خدمات  بحال کی گئی تھیں۔ پہلے لینڈ لائن ٹیلی فون خدمات  دھیرے دھیرے بحال کی گئیں۔ بعد میں پوسٹ پیڈ موبائل خدمات  بحال ہوئیں۔ حالانکہ موبائل انٹرنیٹ خدمات  اب بھی شروع نہیں کی گئی ہیں۔