کشمیر میں علاحدگی پسند رہنما اشرف سحرائی کو حراست میں لیا گیا، پی ایس اے کے تحت مقدمہ درج کیا جائے گا: پولیس چیف

سرینگر، جولائی 12: جموں وکشمیر پولیس کے سربراہ دل باغ سنگھ نے اتوار کے روز بتایا کہ علاحدگی پسند حریت رہنما اشرف سحرائی اور کالعدم جماعت اسلامی کے کچھ ارکان کو حراست میں لیا گیا ہے اور ان پر سخت پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیے جانے کا امکان ہے۔

اشرف سحرائی تحریک حریت کے چیئرپرسن ہیں۔

مسٹر سنگھ نے بتایا کہ ان کے علاوہ جماعت اسلامی کے ایک درجن کے قریب دیگر ممبروں کو بھی تحویل میں لیا گیا ہے۔

پولیس کی یہ کارروائی علاحدگی پسند رہنما سید علی شاہ گیلانی کے سیاست سے مکمل علاحدگی کے اعلان کے چند دن بعد ہی ہوئی ہے۔

اشرف سحرائی نے گیلانی کے بعد اقتدار سنبھال لیا تھا اور وہ 26 علاحدگی پسند جماعتوں کی کل جماعتی حریت کانفرنس میں تحریک حریت کی نمائندگی کررہے تھے۔