کرناٹک میں حفاظتی اقدامات کے ساتھ دسویں جماعت کے امتحانات آج سے شروع
کرناٹک، جون 25: آج کرناٹک میں آٹھ لاکھ سے زیادہ طلبا کے لیے دسویں جماعت کے بورڈ امتحانات کا آغاز ہوا۔ طلبا کی حفاظت پر خدشات کے باوجود ریاستی بورڈ نے ریاست میں زیر التوا بورڈ امتحانات کو مکمل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
Karnataka: Students arrive at St Mary’s School in Kalaburagi to write their School Leaving Certificate (SSLC) exams. The SSLC exams are commencing today.
About 8,48,203 students are appearing in the exam. pic.twitter.com/mzrmAvzTc9
— ANI (@ANI) June 25, 2020
ریاست کے وزیر تعلیم سریش کمار نے کہا ’’مجھے لگتا ہے کہ یہ ایک فرض ہے جو ریاستی حکومت انجام دے رہی ہے۔ ہماری ریاست میں دسویں جماعت ایک طالب علم کی زندگی کا ایک سنگ میل ہے۔ ہم نے بہت سے لوگوں سے مشورہ کرنے کے بعد امتحانات کا انعقاد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ہم نے ہائی کورٹ میں ایس او پی جمع کرایا ہے، جس نے اس کی اجازت دی ہے۔‘‘
انھوں نے مزید بتایا کہ ’’بچوں کی حفاظت اولین ترجیح ہے۔ ہر کمرے میں صرف 18 طلبا کے بیٹھنے کی اجازت ہوگی اور اگر کمرا بڑا ہو تو 20 طلبا کی۔ جسمانی دوری برقرار رہے گی۔ ہر طالب علم کی تھرمل اسکریننگ کی جائے گی۔ اگر کوئی طالب علم ماسک کو بھول جاتا ہے تو امتحان مرکز کی انتظامیہ اسے ماسک دے گی۔ سینیٹائزر کا استعمال کیا جائے گا۔ ہم طلبا کے والدین سے گزارش کرتے ہیں کہ امتحان مراکز کے دروازوں پر جسمانی دوری بنائے رکھنے میں تعاون کریں۔‘‘
ریاست میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے واقعات کے درمیان کرناٹک کے تمام اسکولوں نے طلبا کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے اضافی اقدامات اٹھائے ہیں۔