کورونا وائرس: وبائی مرض سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 15000 کے قریب تک جا پہنچی ہے، گذشتہ 24 گھنٹو کے دوران سامنے آئے ہیں 16000 سے زیادہ نئے معاملات

نئی دہلی، 25 جون: مرکزی وزارت صحت کے مطابق گذشتہ دن ایک روز میں سب سے زیادہ 16،922 کوویڈ 19 کے معاملات سامنے آئے ہیں، جس کے بعد ملک بھر میں کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد 4،73،105 تک جا پہنچی ہے

وہیں گذشتہ ایک دن میں 418 مزید اموات کے ساتھ ہلاکتوں کی مجموعی تعداد بھی 14،894 کا ہندسہ عبور کر چکی ہے۔

وزارت کے مطابق کوویڈ 19 کے فعال مریضوں کی تعداد 1،86،514 ہے، جب کہ 2،71،696 افراد اس مرض سے اب تک صحت یاب ہو چکے ہیں۔

معاملات کی کل تعداد میں غیر ملکی شہری بھی شامل ہیں۔