کابینہ نے ضروری اشیا کے قانون میں ترمیم کی منظوری دی
نئی دہلی، 3 جون: مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتارامن کے ذریعے ایسا اقدام اٹھانے کے مرکزی حکومت کے ارادے کا اعلان کرنے کے ایک ماہ سے بھی کم عرصہ بعد مرکزی کابینہ نے آج ضروی اشیا ایکٹ 1955 میں ترمیم کی منظوری دے دی۔
کابینہ نے کہا ’’یہ زراعت کی تبدیلی اور کسانوں کی آمدنی میں اضافے کی طرف ایک اعلیٰ نظریاتی قدم ہے۔‘‘
واضح رہے کہ گذشتہ ماہ کیے گئے اعلانات سیتارامن نے کہا تھا کہ ان کی حکومت اناج، خوردنی تیل، تیل کے بیج، پیاز اور آلو کو الگ کرنے کے لیے ضروری اشیا کے قانون میں ترمیم کرے گی۔