ملک بھر میں یوم آزادی جوش و خروش سے منایا جارہا ہے، وزیر اعظم نے قومی ڈیجیٹل ہیلتھ مشن کا افتتاح کیا

ملک بھر میں یو م آزادی کا جشن جوش و خروش سے منایا جارہا ہے۔ وزیر اعظم مودی نے لال قلعہ کی فصیل سے قومی پرچم لہرایا اور قومی ڈیجیٹل ہیلتھ مشن کا افتتاح کیا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ یہ مشن ملک میں صحت خدمات میں بہتری لائے گا۔ ملک میں جاری کورونا وائرس کی وبا سے متعلق وزیر اعظم مودی نے کہا کہ اس وبا سے نمٹنے کے لیے تین ٹیکے تیاری کے مختلف مراحل میں ہیں۔

وزیر اعظم نے اپنے خطاب میں کہا کہ پڑوسی ملک صرف وہی نہیں ہوتے جن سے آپ کی جغرافیائی حدود مشترک ہوں بلکہ وہ بھی ہیں جن کے ساتھ ہمارے جذبات اور اقدار مشترک ہوتے ہیں۔

ملک کے 74 ویں یوم آزادی کے موقع پر وزیر اعظم نے اہل وطن کو مبارک باد پیش کی ۔ لال قلعہ پہنچنے سے پہلے مودی نے راج گھاٹ پر بابائے قوم مہاتما گاندھی کو خراج عقیدت بھی پیش کیا ۔