مختصر مختصر: کورونا وائرس کے لیے دہلی کے تمام گھروں کی ہوگی اسکریننگ، ملک بھر میں گذشتہ روز 16000 کے قریب معاملات آئے سامنے، دیگر اہم خبریں

  1. وزارت صحت کے تازہ اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ روز ملک بھر میں کورونا وائرس کے 15،968 نئے معاملات سامنے آئے ہیں، جس کے بعد متاثرین کی مجموعی تعداد 4،56،183 ہوگئی ہے۔ 465 تازہ اموات کے ساتھ ہلاکتوں کی تعداد بھی 14،476 تک جا پہنچی ہے۔ کل مریضوں میں سے 1،83،022 فعال ہیں، جب کہ 2،58،684 افراد صحت یاب ہوئے ہیں۔
  2. دہلی حکومت اپنے نئے کورونا وائرس منصوبے کے ایک حصے کے طور پر 6 جولائی سے دارالحکومت میں ہر گھر کی اسکریننگ کرے گی۔ گذشتہ ہفتے وزیر اعلی اروند کیجریوال کے ساتھ ایک ملاقات میں وزیر داخلہ امت شاہ نے حکومت کو کنٹینمنٹ زونز کی تازہ حد بندی کرنے اور گھر گھر نگرانی کے سلسلے کی ہدایت کی تھی۔ دہلی میں اب تک 66،602 معاملات سامنے آئے ہیں اور 2،301 اموات ہوچکی ہیں۔
  3. آیوش وزارت کے وزیر مملکت شریپد نائک نے کہا کہ یہ اچھا ہوا کہ رام دیو کی کمپنی نے ملک کو ایک نئی دوا دی ہے، لیکن اسے ابھی بھی مناسب اجازت کی ضرورت ہے۔ منگل کے روز وزارت نے پتنجلی کو دوا کی تشہیر روکنے کے لیے کہا تھا۔
  4. دہلی کے نائب وزیر اعلی منیش سسودیا نے کہا کہ انھوں نے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کو قومی دارالحکومت میں پرانے کورونا وائرس کی جانچ کے قواعد کو بحال کرنے کے لیے خط لکھا ہے۔
  5. پی ایم کیئرس فنڈ کے تحت لائے گئے کم لاگت والے 10,000وینٹیلیٹروں کی قابلیت اور اہلیت پر حکومت کے ذریعہ مقرر کردہ دو پینلز نے سوال کھڑے کیے ہیں۔ نریندر مودی کی زیرقیادت انتظامیہ نے منگل کو وزیر اعظم کیئرس فنڈ سے 50،000 ’’میڈ اِن انڈیا‘‘ وینٹیلیٹروں کی فراہمی کے لیے 2 ہزار کروڑ روپے مختص کیے ہیں۔
  6. اوڈیشہ پولیس نے شہر میں سالانہ جگن ناتھ رتھ یاترا شروع ہونے کے ایک دن بعد لوگوں سے درشن کے لیے پوری نہ جانے کی اپیل کی۔ پوری جگن ناتھ مندر میں روایتی خدمت گزاروں میں سے ایک نے موقع سے پہلے کورونا وائرس کے لیے مثبت تجربہ کیا ہے۔
  7. پیر کو انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ نے کہا کہ کورونا وائرس کی جانچ پورے ملک کے تمام علامتی افراد کے لیے وسیع پیمانے پر دستیاب ہونی چاہیے۔
  8. اقوام متحدہ کے جنرل سکریٹری نے کہا کہ ممالک اکیلے ہی کام کر رہے ہیں اور کورونا وائرس سے لڑنے کے لیے متحد نہیں ہو رہے ہیں۔ انھوں نے متنبہ کیا یہ اکیلے ہی اس مرض سے لڑنے کی پالیسی اس وبا کو کبھی شکست نہیں دے سکتی۔
  9. جان ہاپکنز یونی ورسٹی کے مطابق عالمی سطح پر کورونا وائرس نے 92 لاکھ سے زائد افراد کو متاثر کیا ہے اور 4.77 لاکھ سے زیادہ افراد کی جانیں لی ہیں۔ دنیا بھر میں 46 لاکھ سے زیادہ افراد صحت یاب بھی ہوئے ہیں۔