مختصر مختصر: وزیر اعظم مودی آج شام 8 بجے قوم سے خطاب کریں گے، ملک میں کوویڈ 19 متاثرین کی تعداد 70،000 سے تجاوز، دیگر اہم خبریں

  1. وزیر اعظم نریندر مودی لاک ڈاؤن سے باہر نکلنے کی حکمت عملی پر وزرائے اعلیٰ سے اپنی پانچویں ملاقات کے ایک روز بعد آج شام 8 بجے قوم سے خطاب کریں گے۔
  2. ہندوستان بھر میں کورونا وائرس کے معاملات کی تعداد بڑھ کر 70،756 ہوگئی۔ وہیں اموات کی تعداد 2،293 تک پہنچ گئی۔
  3. وزارت ریلوے نے کہا ہے کہ خصوصی ٹرینوں سے سفر کرنے والے تمام مسافروں کے لیے سفر شروع کرنے سے پہلے آروگیہ سیتو ایپ ڈاؤن لوڈ کرنا لازمی ہے۔ مارچ میں ملک گیر لاک ڈاؤن کے نفاذ کے بعد سے پہلی بار آج سے پندرہ خصوصی مسافر ٹرینیں چلیں گی۔
  4. دہلی میں قومی ایئر انڈیا کے دفتر کو عملے کے ممبر کی کوویڈ 19 ki مثبت جانچ کے بعد سیل کردیا گیا۔
  5. دہلی میں پیر کی آدھی رات تک گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں 406 نئے مثبت واقعات اور 13 اموات کی اطلاع ملی۔ دارالحکومت میں کورونا وائرس کے کیسز کی مجموعی تعداد 7،639 اور اموات کی تعداد 86 ہوگئی۔
  6. عالمی ادارۂ صحت نے ممالک کے لاک ڈاؤن سے نکلنے کی کوشش دوران خدشات پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ابھی ’’انتہائی چوکسی‘‘ کی ضرورت ہے۔
  7. مغربی بنگال کے پرنسپل ہیلتھ سکریٹری وویک کمار کا تبادلہ کردیا گیا، کیوں کہ ریاست کو کورونا وائرس سے نمٹنے کے طریقے پر تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
  8. مہاراشٹرا کے وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے نے پیر کو وزیر اعظم نریندر مودی سے ممبئی میں ضروری خدمات فراہم کرنے میں مصروف لوگوں کے لیے مقامی ٹرینوں کی بحالی کی منظوری کی اپیل کی۔ انھوں نے ریاست میں سنٹرل فورسز کی تعیناتی کا مطالبہ بھی کیا تاکہ ضرورت پڑنے پر پولیس ٹیموں کو کچھ مہلت دی جائے۔
  9. مرکز نے اپنے کورونا وائرس رابطہ ٹرینگ ایپ آروگیہ سیتو کے ذریعے جمع کردہ ڈیٹا کے استعمال اور اشتراک کے لیے ایک پروٹوکول جاری کیا۔ مرکز نے واضح کیا کہ صارفین کے ڈیٹا کو 180 دن تک محفوظ کیا جاسکتا ہے، لیکن انھوں نے کہا کہ یہ صرف صحت کے مقاصد کے لیے ہے۔
  10. جان ہاپکنز یونی ورسٹی کے ٹریکر کے مطابق عالمی سطح پر کورونا وائرس نے 41 لاکھ سے زیادہ افراد کو متاثر کیا ہے اور 2.86 لاکھ سے زیادہ افراد کی جانیں لی ہیں۔