مختصر مختصر: آکسفورڈ میں تیار ہو رہی کورونا وائرس کی ویکسین نومبر تک ہندوستان پہنچ سکتی ہے، دیگر اہم خبریں

  1. 37،724 نئے معاملات کے ساتھ ملک میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والوں کی تعداد 11،92،915 ہوگئی۔ وہیں 648 مزید اموات نے ہلاکتوں کی تعداد 28،732 پہنچا دی۔ کل معاملات میں سے 4،11،133 فعال ہیں اور 7،53،049 صحت یاب ہو چکے ہیں۔
  2. دہلی ہوائی اڈے پر بین الاقوامی پروازوں پر آنے والے مسافروں کو لازمی طور پر سات دن تک ادارہ جاتی قرنطینہ میں ’’اپنے خرچ پر‘‘ رہنا ہوگا۔ ادارہ جاتی قرنطینہ کے بعد دوسرے ممالک سے آنے والے افراد کو ایک ہفتہ کے لیے گھر پر بھی مزید قرنطینہ میں رہنا ہوگا۔
  3. ایک نجی تجربہ گاہ کے تجزیے کے مطابق ہندوستان کی تقریباً 15 فیصد آبادی کوویڈ 19 کے خلاف اینٹی باڈیز تیار کر سکتی ہے۔
  4. برطانوی ماہرین کے ساتھ تعاون کرنے والی ہندوستانی کمپنی نے کہا کہ برطانیہ میں آکسفورڈ یونی ورسٹی میں تیار کی جانے والی کورونا وائرس کے خلاف ویکسین نومبر تک ہندوستان پہنچ سکتی ہے اور اس کی قیمت تقریباً 1،000 ایک ہزار روپے ہوگی۔
  5. دہلی کے وزیر صحت ستیندر جین نے کہا کہ دہلی حکومت قومی دارالحکومت میں کورونا وائرس پر قابو پانے پیشِ نظر بہتر پالیسیاں مرتب کرنے کے لیے ماہانہ سیرولوجیکل سروے کر رہی ہے۔ 27 جون سے 10 جولائی کے درمیان کیے گئے سیرولوجیکل سروے کے نتائج سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ 23.48 فیصد شرکا نے اینٹی باڈیز تیار کی ہیں، جو اس بات کی نشان دہی کرتی ہیں کہ شاید وہ کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔
  6. جان ہاپکنز یونی ورسٹی کے مطابق عالمی سطح پر کورونا وائرس کے معاملات کی تعداد اب 1.48 کروڑ سے زیادہ ہے اور اموات کی تعداد 6.15 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔ اب تک 84.29 لاکھ سے زیادہ افراد صحت یاب بھی ہوئے ہیں۔