مختصر خبریں: مایاوتی، اکھلیش یادو اور اسد الدین اویسی امت شاہ کے چیلنج کے بعد بی جے پی سے کھلی بحث چاہتے ہیں، دیکھین مزید 10 اہم خبریں

  1. مایاوتی، اکھلیش یادو اور اسد الدین اویسی امت شاہ کے چیلنج کے بعد بی جے پی سے کھلی بحث چاہتے ہیں۔
  2. مرکز نے سزائے موت کے معاملات میں ”متاثرہ افراد پر مبنی” قواعد پر نظر ثانی کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کیا: حکومت نے مجرموں کے لیے دستیاب آخری قانونی مواقع کو استعمال کرنے کے لیے ایک معینہ مدت کی حد مانگی۔
  3. چین میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 17 ہوئی، متاثرہ علاقے سے پروازیں اور ٹرینیں معطل: ہندوستان کے سات ہوائی اڈوں پر 9000 سے زیادہ مسافروں کی اسکریننگ کی گئی۔
  4. سپریم کورٹ نے کہا وہ مرکز کی سماعت کے بغیر شہریت قانون پر نہیں دے سکتا کوئی فیصلہ، قانوں مخالف درخواستیں 5 ججوں کی آئینی بنچ کومنتقل کی جائیں گی۔ عدالت نے درخواستوں پر اپنا جواب داخل کرنے کے لیے مرکز کو مزید چار ہفتوں کی مہلت دی۔
  5. سپریم کورٹ نے کہا کہ اس سے پہلے کے دو فیصلوں میں تنازعہ ہوتا ہے تو آرٹیکل 370 کو ایک بڑی بنچ کے پاس بھیج دیا جائے گا: اعلی عدالت نے وکلا دنیش دویدی اور سنجے پاریکھ کو ہدایت کی کہ وہ فیصلوں میں براہ راست تصادم کو ثابت کرنے کے لیے جمعرات تک اپنی درخواستیں پیش کریں۔
  6. ”سول آزادیوں کے خاتمے” کی وجہ سے ہندوستان سالانہ ڈیموکریسی انڈیکس میں 10 مقامات نیچے گر کر 51ویں درجے پر چلا گیا: 2006 میں انڈیکس کی پہلی بار ریلیز ہونے کے بعد سے یہ درجہ بھارت کا بدترین درجہ ہے۔
  7. اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ عورتوں کو زبردستی احتجاج میں لایا جا رہا ہے، وہ جانتی بھی نہیں ہیں کہ شہریت قانون میں ترمیم کیا ہے۔ ”آزادی” کے نعرے لگانا سے ملک سے بغاوت کے  مترادف ہے۔ دریں اثنا کانپور میں ایک جلسہ عام میں راجناتھ سنگھ نے مسلمانوں سے کہا: ”کوئی بھی آپ کو ہاتھ نہیں لگائے گا۔”
  8. میگسیسے ایوارڈ یافتہ صحافی سندیپ پانڈے پر ساورکر کے خلاف مبینہ طور پر نامناسب تبصرہ کرنے کے لیے مقدمہ درج: اشتعال انگیزی اور فساد برپا کرنے کا الزام۔
  9. اقوام متحدہ کے ماہرین نے جیف بیزوس کے فون ہیک میں سعودی ولی عہد شہزادے کے مبینہ طور پر ملوث ہونے کی تحقیقات کا مطالبہ کیا: ولی عہد شہزادے کی جانب سے ویڈیو موصول ہونے کے بعد جیف بیزوس کے فون کے کام میں ”غیر معمولی اور انتہائی تبدیلی” دیکھنے میں آئی۔ . سعودی عرب نے دعوی کیا کہ ولی عہد شہزادے نے جیف بیزوس کا فون ہیک کرنے کی اطلاعات کو ”بے بنیاد” قرار دیا ہے۔
  10. ستیہ نڈیلا کا کہنا ہے کہ تارکین وطن کے ساتھ دوستانہ سلوک نہیں کرنے والے ممالک ٹیکنالوجی میں تیزی سے ہاتھ دھو بیٹھیں گے: گذشتہ ہفتے مائیکرو سافٹ کے سی ای او نے شہریت ترمیمی قانون پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ بھارت میں جو کچھ ہورہا ہے وہ ”بہت برا” ہے۔
  11. دہلی کے سابق لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ شاہین باغ پانچ سال کے ”خطرناک خوف” کا رد عمل ہے: اسی دوران دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر انیل بیجل نے مظاہرین سے مظاہروں کو ختم کرنے کی اپیل کی اور بچوں کے حقوق کی قومی تنظیم نے کہا کہ شاہین باغ میں احتجاج کرنے والے بچوں کو مشاورت کی ضرورت ہے۔