لاک ڈاؤن پر تمام ریاستوں کے وزرا سے گفتگو کے ایک دن بعد آج امت شاہ نے مودی سے ملاقات کی

نئی دہلی، مئی 29: مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے لاک ڈاؤن کے بارے میں، جس کا اختتام 31 مئی کو ہونا ہے، تمام ریاستوں کے وزرائے اعلی کے خیالات سننے کے ایک روز بعد آج جمعہ کو وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کی۔

جمعرات کی شام وزیر داخلہ نے لاک ڈاؤن کے بارے میں تمام وزرائے اعلیٰ سے اپیل کی تھی کہ وہ اپنی اپنی ریاستوں میں کوویڈ 19 کی صورت حال کے بارے میں بھی اپنے خیالات کا اظہار کریں۔

شاہ جاننا چاہتے تھے کہ لاک ڈاؤن کو مزید بڑھایا جانا چاہیے یا نہیں۔ انھوں نے معیشت کو مزید کھولنے کے بارے میں مختلف ریاستوں کی پریشانیوں کے بارے میں بھی سنا۔

دریں اثنا وزیر اعلی پنجاب نے کہا تھا کہ وہ 31 مئی کو لاک ڈاؤن میں توسیع کا فیصلہ کریں گے، جب کہ ہریانہ نے جمعرات کو دہلی سے ملنے والی سرحدوں پر ایک بار پھر مہر لگا دی۔

حالاں کہ ابھی تک لاک ڈاؤن میں توسیع کے بارے میں کوئی اشارہ نہیں دیا گیا ہے۔