شرجیل امام نے قانونی ضمانت کی درخواست دی

 یو اے پی اے کے تحت نصف سے زیادہ سزا مکمل کرنے کا حوالہ دے کر قانونی ضمانت کا مطالبہ کیا

نئی دہلی،04ستمبر :۔

سی اے اے اور این آر سی کے خلاف اپنی تقریر کے دوران قابل اعتراض تبصرہ کے بعد یو اے پی اے کے تحت 28 جنوری 2020 سے شرجیل امام جیل میں قید کی سزا کاٹ رہے ہیں ۔

اب انہوں نے   دہلی کی عدالت میں قانونی ضمانت کی درخواست دی ہے۔انہوں نے اس سلسلے میں کہا کہ  اس نے مبینہ جرائم کے لیے زیادہ سے زیادہ سات سال کی سزا کا نصف حصہ پورا کرلیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق درخواست کے مطابق “  سیکشن 13 UAPA کے تحت مقرر کردہ زیادہ سے زیادہ 7 سال تک کی سزا ہے درخواست دہندہ نے قانون کے ذریعہ متعلقہ جرم کے لیے مخصوص قید کی زیادہ سے زیادہ مدت کا نصف مکمل کر لیا ہے۔ اور اس لیے، وہ ضمانت پر  آزادی کا مستحق ہے۔ عدالت سی آر پی سی کی دفعہ 436اے کے تحت قانونی ضمانت دے ۔

جواہر لعل نہرو یونیورسٹی دہلی کے ریسرچ اسکالر شرجیل امام پر 2020 میں دہلی پولیس کی اسپیشل برانچ نے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) میں شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے) اور نیشنل رجسٹر آف سٹیزنز (این آر سی) کے خلاف تقریر کرنے پر غداری کا مقدمہ درج کیا تھا۔ بعد میں ان کے خلاف یو اے پی اے کی دفعہ 13 لگائی گئی۔قانونی ضمانت کی درخواست کی سماعت 11 ستمبر کو کڑکڑڈوما کورٹ کے ایڈیشنل سیشن جج امیتابھ راوت کریں گے۔