شاہین باغ کی طرح ملک کے 34 شہروں میں 50 مقامات پر شب و روز سی اے اے مخالف احتجاج جاری

نئی دہلی، جنوری 24: دہلی کے شاہین باغ علاقے میں شہریت ترمیمی قانون کے خلاف چوبیس گھنٹے ہونے والے خواتین کے زیرقیادت احتجاج نے 34 شہروں میں 50 سے زائد مقامات پر متنازعہ قانون کے خلاف اسی طرح کے  شب و روز جاری احتجاج کو جنم دیا ہے۔ شاہین باغ احتجاج جو پارلیمنٹ میں قانون کی منظوری کے چار دن بعد 15 دسمبر کو شروع ہوا تھا آج تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہا۔

شاہین باغ کے علاوہ صرف دہلی میں ہی 12 مقامات پر ایسا احتجاج کیا جارہا ہے۔

سی اے اے کے خلاف شاہین باغ جیسے مظاہروں کی مکمل قومی فہرست یوں ہے:

احمد آباد (گجرات)۔ رکھیال

علی گڑھ (اُتر پردیش)- بابِ سید، اے ایم یو

الہ آباد (اُتر پردیش)۔ منصور علی پارک، روشن باغ

اورنگ آباد (بہار)- مجیب باغ – دن: 20

اورنگ آباد (مہاراشٹر)- شاہین باغ، دہلی گیٹ- دن: 15

بنگلور (کرناٹک)- فریزر ٹاؤن مسجد، کیری فری ہائپر مارکیٹ کے سامنے- دن: 2

بریلی (اُتر پردیش)- اسلامیہ کالج، سول لائنز

بھاگل پور (بہار)۔ کبیر پور میدان، لوور ناتھ نگ۔ دن: 6

بھوپال (مدھیہ پردیش)- اقبال میدان۔ دن: 24

کوچین/کوچی (کیرالہ)۔ آزادی اسکوائر

دربھنگہ (بہار)- لال باغ

دہلی:

شاہین باغ۔ دن: 41

خوریجی خاص، خوریجی پیٹرول پمپ کے پاس- دن: 12

جعفرآباد، سیلم پور، التاج دوا خانہ کے سامنے- دن: 8

جامعہ ملیہ اسلامیہ، گیٹ نمبر 7۔ ( براہ کرم کمبل عطیہ کریں)- دن: 43

ترکمان گیٹ، پرانی دہلی۔ دن: 7

بریجوری پلیا، مصطفی آباد۔ دن: 7

اندرلوک میٹرو اسٹیشن۔ دن: 6

کردمپوری چوک، بالمقابل یمنا وہار۔ دن: 7

گوکلپوری میٹرو اسٹیشن کے قریب چاند باغ- دن: 6

سری رام کالونی، رمیلہ گراؤنڈ، ہنومان مندر کے قریب، کھجوری- دن: 6

افغانی چوک، گلی نمبر 9، وزیر آباد

کردمپوری، شاہدرہ

گاندھی پارک، حوض رانی، مالویہ نگر۔ دن: 2

دیوبند (اُتر پردیش)- عیدگاہ میدان

دیوس (مدھیہ پردیش)- آنند نگر- دن: 6

گیا (بہار)- شانتی باغ میدان، کٹاری ہل روڈ، سدھا ڈیری کے پاس۔ دن: 27

گوپال گنج / سیوان (بہار)- امبیڈکر بھون، گوپال گنج موڑ کے قریب- دن: 18

اندور (مدھیہ پردیش)- بدوالی چوکی جامع مسجد۔ دن: 10

جبل پور (مدھیہ پردیش)- غازی باغ، ردی چوک۔

کلیان (مہاراشٹر)- کے ڈی ایم سی گراؤنڈ، گووند واڑی، کلیان ویسٹ۔ دن: 3

کشن گنج (بہار)۔ کشن گنج ماجر چوک، چوڑی پٹی

کولکاتا (مغربی بنگال)- پارک سرکس میدان- دن: 16

کوٹا (راجستھان)۔ ساکت پورہ علاقہ۔ دن: 13

لکھنؤ (اُتر پردیش):

گھنٹہ گھر، حسین آباد۔ دن: 8

اجاریاون، درگاہ والی مسجد کے قریب، وجے کھنڈ، گومتی نگر۔ دن: 5

ممبرا (مہاراشٹر)- میک کمپنی بالمقابل ممبرا فائر اسٹیشن

مظفر پور (بہار):

الشفا نرسنگ ہوم کے سامنے، ماری پور- دن: 7

شہید خودی رام بوس اسمارک، کمپنی باغ- دن: 5

مرتضیٰ کمپاؤنڈ، جیل روڈ، چندوارہ- دن: 3

ناندیڑ (مہاراشٹر)- کلیکٹر آفس۔ چار شفٹوں میں چل رہا ہے (صبح 7 بجے سے 1 بجےتک، ایک بجے سے شام 6 بجے تک، شام 6 بجے سے رات 12 بجےتک اور رات 12 بجے سے صبح 7 بجے تک)- دن: 12

نالندہ (بہار)۔ بہار شریف

پربھانی (مہارشٹرا)- دھرنا میدان، چھترپتی شیواجی کے مجسمہ کے قریب، بالمقابل کلکٹر آفس- دن: 5

پٹنہ (بہار):

سبزی باغ۔ دن: 13

ہارون نگر، پھلواری شریف۔ دن: 14

پونے (مہاراشٹر)- کونارک انڈریو مال، کوندھوا- دن: 14

رانچی (جھارکھنڈ)- حاجی ہاؤس کے قریب، کدرو- دن: 4

سنبھل (اُتر پردیش)- پکا باغ، حسن محل کے قریب، حسینی روڈ۔ دن: 2

ٹونک (راجستھان)۔ گلزار باغ

(ٹویٹر ہینڈل NrcProtest@ کے ذریعہ تیار کردہ فہرست)