سپریم کورٹ نے سی بی آئی، این آئی اے اور دیگر تفتیشی ایجنسیوں کے دفاتر میں سی سی ٹی وی کیمرے لگانے کے لیے کہا

نئی دہلی، دسمبر 3: ایک اہم فیصلے میں سپریم کورٹ نے تمام تفتیشی ایجنسیوں کو سی سی ٹی وی کیمرے نصب کرنے اور تفتیش کی سی سی ٹی وی فوٹیج کی کاپی فراہم کرنے کا حکم دیا ہے۔

یہ حکم پرم ویر سنگھ سینی نامی شخص کی کی طرف سے دائر خصوصی درخواست پر دیا گیا ہے جس میں عام طور پر ملک بھر میں تھانوں میں بیانات کی آڈیو ویڈیو ریکارڈنگ اور سی سی ٹی وی کیمرے نصب کرنے کا معاملہ اٹھایا گیا ہے۔

جسٹس آر ایف نریمن، کے ایم جوزف اور انیردھ بوس پر مشتمل بنچ کے ذریعہ دیے گئے فیصلے میں مرکزی حکومت کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ سینٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن (سی بی آئی)، قومی تفتیشی ایجنسی (این آئی اے)، انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی)، نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی)، محکمہ ریونیو انٹلیجنس (ڈی آر آئی) اور سنگین فراڈ انویسٹی گیشن آفس (ایس ایف آئی او) سمیت تمام مرکزی ایجنسیوں کے دفاتر میں سی سی ٹی وی کیمرے اور ریکارڈنگ کا سامان لگائیں۔

بنچ نے یہ بھی ہدایت کی ہے کہ ریاستوں اور مرکزی وسطی حکومتوں کو یہ یقینی بنانا چاہیے کہ ان کے ماتحت کام کرنے والے ہر پولیس تھانے میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب ہوں۔

حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ سی بی آئی، این آئی اے اور دیگر تفتیشی ایجنسیوں کے ذریعہ انسانی حقوق پامال ہونے کی صورت میں متاثرہ افراد کو تفتیش کی سی سی ٹی وی فوٹیج کی کاپی حاصل کرنے کا حق ہے۔

عدالت نے کہا ’’چوں کہ ان ایجنسیوں میں سے بیشتر اپنے دفاتر میں تفتیش کرتے ہیں، سی سی ٹی وی لازمی طور پر ان تمام دفاتر میں لگایا جائے گا جہاں اس طرح کی تفتیش اور ملزم سے پوچھ تاچھ ہوتی ہے۔‘‘

حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ تفتیش کی سی سی ٹی وی فوٹیج کم از کم کم از کم چھ ماہ کے لیے محفوظ رکھی جانی چاہیے اور ’’متاثرہ افراد کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ اپنے حقوق انسانی کی خلاف ورزی کی صورت میں بھی اسی طرح کا تحفظ حاصل کرے۔‘‘

بنچ نے یہ بھی مشاہدہ کیا کہ ریاستوں اور مرکز علاقوں کی حکومتوں کو یہ یقینی بنانا چاہیے کہ ان کے ماتحت کام کرنے والے ہر تھانے میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب ہوں۔