دہلی فسادات: عدالت نے پولیس کو جامعہ کے سابق طلبا کی ایسوسی ایشن کے صدر کے خلاف تفتیش مکمل کرنے کے لیے مزید وقت دیا

نئی دہلی، جولائی 26: دہلی کی ایک عدالت نے شمال مشرقی دہلی میں ہونے والے فسادات کے سلسلے میں سخت یو اے پی اے کے تحت گرفتار ہونے والے جامعہ ملیہ اسلامیہ کے سابق طلبا ایسوسی ایشن کے صدر کے خلاف ایک مقدمے میں تحقیقات کے لیے دہلی پولیس کو ایک اور مہینہ کی مہلت دی ہے۔

پولیس نے عدالت میں الزام لگایا کہ ’’شفاء الرحمٰن AAJMI کے صدر ہونے کے ناطے مشکوک اور غیر محاسب ذرائع سے بھاری رقوم جمع کرتے تھے۔ یہاں تک کہ کچھ فنڈز ہندوستان سے باہر رہنے والے افراد سے وصول کیے گئے تھے۔‘‘

جامعہ رابطہ کمیٹی کے ایک رکن شفاءالرحمٰن پر فسادات میں ملوث ہونے کے الزام میں مقدمہ درج کیا گیا تھا اور انھیں دہلی پولیس کے خصوصی سیل نے اپریل میں گرفتار کیا تھا۔

ایڈیشنل سیشن جج دھرمیندر رانا نے ایجنسی کے ذریعے اور وقت طلب کرنے کے بعد جمعہ کے روز خصوصی سیل کو 24 اگست تک اپنی تحقیقات مکمل کرنے کی اجازت دے دی۔

پولیس نے مزید دعویٰ کرتے ہوئے یہ دعویٰ کیا ہے کہ یہ کیس ’’فسادات کے واقعات کے پیچھے گہری جڑوں اور بڑے پیمانے پر سازش سے متعلق ہے‘‘ اور یہ کہ کورونا وائرس کے لاک ڈاؤن کی وجہ سے دیگر ریاستوں میں بھی اس کی تحقیقات میں رکاوٹ پیدا کی جارہی ہے۔

HacklinkHair Transplant istanbul
hacklink
istanbul evden eve nakliyat
hair transplant
istanbul anl?k haberler
extrabet
cratosroyalbet
casibom
romabet
romabet
romabet
casibom
holiganbet
casibom
marsbahis
casibom
deneme bonusu veren siteler
Betpas
adana escort
jojobet giri?
jojobet