سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کا کہنا ہے کہ وہ اس وقت تک اسمبلی انتخابات نہیں لڑیں گے جب تک جموں و کشمیر ایک مرکزی علاقہ رہے گا

سرینگر، جولائی 27: نیشنل کانفرنس کے رہنما عمر عبداللہ نے کہا کہ جب تک جموں و کشمیر ایک مرکزی علاقہ رہے گا، تب تک وہ جموں وکشمیر میں اسمبلی انتخابات نہیں لڑیں گے۔

عبد اللہ نے دی انڈین ایکسپریس کے لیے ایک مضمون میں کہا ’’آج تک میں اس اقدام (ریاست کو ایک مرکزی علاقہ بنانے) کی ضرورت کو سمجھنے میں ناکام ہوں، سوائے ریاست کے لوگوں کو سزا دینے اور رسوا کرنے کے۔‘‘

واضح رہے کہ کشمیر دسمبر 2018 سے صدر کے حکمرانی میں ہے۔

عبداللہ نے کہا ’’اگر لداخ کو علاحدہ مرکزی علاقہ بنانے کی وجہ اس علاقے کی بدھ آبادی کا عوامی مطالبہ تھا تو جموں کے لوگوں کے لیے الگ ریاست کا مطالبہ کرنا ایک بہت ہی پرانا مطالبہ ہے۔‘‘

انھوں نے کہا کہ اگر یہ اقدام مذہبی بنیادوں پر کیا گیا تو حکومت نے نظرانداز کیا کہ لداخ میں کارگل اور لیہ کی اکثریت مسلمان ہے۔

انھوں نے کہا ’’پچھلے سات دہائیوں کے دوران مرکزی علاقوں کو ریاستوں کے طور پر ترقی دی گئی ہے، لیکن یہ پہلا موقع تھا جب کسی ریاست کو مرکزی علاقے کے طور پر گرا دیا گیا۔