دلت کو اغوا کر کے پیٹنے اور پیشان پلانے کی مذموم حرکت، ایف آئی آر درج

سنگرور۔ پنجاب کے سنگرور ضلع میں پولیس کے مطابق ایک37سالہ دلت شخص کو بری طرح پیٹنے اور پرانے تنازعہ کے معاملے میں زبردستی پیشاب پلانے کاواقعہ پیش آیاہے۔

ایچ ٹی کی خبر کے مطابق موناک کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ڈی ایس پی) نے کہاکہ 7نومبر کے روز دو ملزمین نے سنگرورسے 55کیلومیٹر فاصلے پر واقعہ لہرا کے قریب واقع چنگی والا گاؤں کے جگمیل سنگھ کو اغوا کیاتھا۔

رنکو، امرجیت سنگھ، لکی عرف گولی او ربیٹا عرف بنڈر یہ تمام ملازمین چنگی والا گاؤں کے رہنے والے ہیں جن پر واقعہ رونما ہونے کے بعد مقدمہ درج کرلیاگیاہے۔

مذکورہ ڈی ایس پی نے جمعرات کے روز کہاکہ ”ہم الزامات کی جانچ کررہے ہیں مگر اب تک کسی کی بھی گرفتار ی عمل میں نہیں آئی ہے“۔

ستمبر21کے روز پیش آئے ایک تنازعہ کے بعد متاثرہ کی شکایت کے مطابق جگمیل دراصل رینکو سے مفاہمت کے لیے آیاتھا۔ 7 ستمبر کے دن متاثرہ کو رنکو او ربنڈر نے اس کے گھر سے 9بجے صبح کے قریب اغوا کرلیا او رنکو کے مکان پر لے گئے جہاں پر امرجیت پہلے سے موجو دتھا۔

ایک کھنبے سے متاثر ہ کو باندھ کر مبینہ طور پر اس کی بے رحمی کے ساتھ پٹائی کی گئی۔

متاثرہ نے کہاکہ ”مذکورہ ملزمین نے مجھے اسٹک اور راڈس سے پیٹا۔ جب میں نے پانی مانگا تو انہوں نے مجھے زبردستی پیشاب پلانے کاکام کیا“۔

ائی پی سی کی مختلف دفعات کے تحت پولیس نے ملزمین کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے اور ساتھ میں ایس سی، ایس ٹی ایکٹ بھی ان پر نافذ کرتے ہوئے لہرا پولیس اسٹیشن مں ایف آئی آر درج کرائی گئی ہے.

(ایجنسیاں)