جھارکھنڈ میں اکیلے انتخابات لڑنا غلط نہیں: جے ڈی یو

بہار میں بی جے پی کے ساتھ مل کر حکومت چلا رہی جنتا دل یونائیٹیڈ میں جھارکھنڈ میں اکیلے انتخاب لڑنے کے اپنے فیصلے کا بچاؤ کرتے ہوئے کہا یہ عمل گٹھ بندن دھرم کے خلاف نہیں۔

جے ڈی یو کے ترجمان راجیو رنجن پرساد نے کہا ’’جب ہمارا اتحاد بی جے پی کے ساتھ صرف بہار میں ہے تو جھارکھنڈ میں اکیلے انتخاب لڑنا غلط کیسے ہو سکتا ہے‘‘۔

پرساد نے مزید کہا کہ جے ڈی یو اس سے پہلے بھی ملک کی دیگر ریاستوں میں تنہا انتخاب لڑ چکا ہے جس کی تازہ مثال اروناچل پردیش ہے، جہاں بے جی پی اور جے ڈی یو دونوں نے الگ الگ انتخاب لڑا اور جے ڈی یو سات سیٹوں پر کامیابی حاصل کر کے دوسری سب سے بڑی پارٹی بننے کا فخر حاصل کیا۔

جے ڈی یو کے ترجمان نے کہا کہ بہار میں وزیراعلیٰ نتیش کمار کی قیادت میں این ڈی اے حکومت عوامی توقعات کے مطابق کام کر رہی ہے۔ بنیادی سہولیات ، جی ایس ڈی پی ترقیاتی شرح ، کمزور طبقات کی بہتری، بجلی، شراب بندی، زرعی روڈ میپ اور نوجوانوں کے لیے پرکشش منصوبوں کے ذریعہ عوام کی کسوٹی پر کھڑی اتری ہے۔ پرساد نے کہاکہ عوام ترقی اور امن چاہتی ہے اور نتیش کمار کی قیادت میں ریاست کی این ڈی اے حکومت اس ہدف کے حصول کے لیے پابند ہے۔

(ایجنسیاں)