بابری مسجد انہدام کیس: بی جے پی رہنما مرلی منوہر جوشی نے خصوصی عدالت میں اپنا بیان ریکارڈ کرایا

نئی دہلی، جولائی 23: سی بی آئی کی ایک خصوصی عدالت نے 1992 کے بابری مسجد انہدام کیس میں بی جے پی کے معروف رہنما مرلی منوہر جوشی کا بیان ریکارڈ کیا۔

86 سالہ رہنما کا بیان ویڈیو کانفرنس کے ذریعے خصوصی جج ایس کے یادو کی عدالت میں ریکارڈ کیا گیا۔

امکان ہے کہ سابق نائب وزیر اعظم ایل کے اڈوانی (92) بھی جمعہ کو اسی طرح اپنا بیان ریکارڈ کروائیں گے۔

بابری مسجد انہدام کیس کی سماعت فی الحال سی آر پی سی کی دفعہ 313 کے تحت 32 ملزمان کے بیانات قلمبند کرنے کے مرحلے میں ہے، جس کے دوران انھیں ان کے خلاف استغاثہ کے ثبوتوں کو مسترد کرنے کا موقع ملتا ہے۔

6 دسمبر 1992 کو ’’کار سیوکوں‘‘ نے مسمار کر دیا تھا۔ اس وقت رام مندر تحریک کی رہنمائی کرنے والوں میں اڈوانی اور جوشی شامل تھے۔