ایک دن میں سب سے بڑے اضافہ سامنے آتے ہوئے 4،213 نئے معاملات کے ساتھ ہندوستان میں کوویڈ 19 متاثرین کی تعداد 67،000 سے تجاوز

نئی دہلی، مئی 11: مرکزی وزارت صحت نے آج صبح بتایا کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 4،200 سے زیادہ نئے معاملے سامنے آئے ہیں، جو ایک دن میں اب تک کا سب سے بڑا اضافہ ہے۔ وہیں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 97 اموات بھی ہوئیں۔

وزارت صحت کے تازہ اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں اس وبائی بیماری میں مبتلا افراد کی مجموعی تعداد 67،152 میں سے 44،029 فعال واقعات ہیں، 20،916 افراد صحت یاب ہوئے ہیں اور 2،206 اموات ہوئی ہیں۔

مہاراشٹر، گجرات، دہلی اور تمل ناڈو میں کوویڈ 19 کے بڑے پیمانے پر کیس رپورٹ ہوئے۔انفیکشن کی تعداد میں اضافہ اس وقت دیکھنے میں آیا ہے، جب آج وزیر اعظم نریندر مودی ریاستوں کے وزراے اعلیٰ سے ملاقات کرکے ملک کی لاک ڈاون سے اخراج کے منصوبے کے ساتھ ساتھ معیشت کی بحالی کے اقدامات پر تبادلۂ خیال کرنے والے ہیں۔

ہاٹ سپاٹس میں معیشت اور کوویڈ 19 کی انتظامیہ کے علاوہ مودی اور وزیراعلیٰ کے مابین ہونے والی ملاقات میں وطن واپس آنے والے اور پھنسے ہوئے ہندوستانیوں کے بارے میں بھی کچھ تبادلۂ خیال ہوسکتا ہے جو دنیا کے بہت سے حصوں سے واپس لوٹ رہے ہیں۔

وزراے اعلی سے مودی کی آخری ملاقات 27 اپریل کو ویڈیو کانفرنس کے ذریعے ہوئی تھی، جب بیشتر ریاستوں نے جزوی طور پر لاک ڈاؤن اٹھانے پر آمادگی ظاہر کی تھی۔

وہیں جان ہاپکنز یونی ورسٹی کے کوویڈ 19 ٹریکر کے مطابق چار ملین سے زیادہ لوگ اس بیماری سے متاثر ہوئے ہیں اور پوری دنیا میں 282،709 افراد فوت ہوچکے ہیں۔