انفارمیشن ٹکنالوجی – انٹل وی پرو : ایک جادوئی ٹیکنالوجی

شفیق احمد
ابن عبداللطیف آئمی ، مالیگاؤں

 

یہ انتہائی حیرت انگیز بات ہے کہ ہمارا کمپیوٹر بند (آف) ہو اور ہم اُس سے کافی دُور ہوں اور پھر بھی اُسے ہم ’’آن‘‘ یعنی چالو کرلیں۔ یہ بات سننے میں بہت ہی ناممکن لگتی ہے اور کسی طرح بھی یقین کرنے والی نہیں ہے لیکن ایسا ممکن ہے اور یقینا ہو سکتا ہے۔ ایسا ’’انٹل وی پُرو‘‘
intel vpro ٹیکنالوجی کے ذریعے ہونا ممکن ہے۔ یہ ’’انٹل‘‘ کی ایک بہت ہی حیرت انگیز ٹیکنالوجی ہے اور اُس نے اِسے ’’وی پُرو‘‘ کا نام دیا ہے۔ ’’وی پُرو‘‘ vpro دراصل ایک پلیٹ فارم ہے جس میں مختلف ٹیکنالوجیوں کو یکجا کیا گیا ہے۔ یہ ٹیکنالوجیاں ’’سافٹ وئیر‘‘ اور ’’ہارڈ وئیر‘‘ دونوں اقسام کی ہیں۔ ’’وی پُرو‘‘ ٹیکنالوجی میں دونوں کا استعمال کرتے ہوئے ایک ایسا پلیٹ فارم تیار کیا گیا ہے جس کے ذریعے ہم اپنے ’’پی سی‘‘ (پرسنل کمپیوٹر) کو انتہائی محفوظ طریقے سے دُور بیٹھے کنٹرول کرسکتے ہیں۔ کسی بھی جگہ سے اور اُس وقت بھی جب ہمارا ’’پی سی‘‘ کا آپریٹینگ سسٹم خراب ہوگیا ہو۔ حتیٰ کہ اُس وقت بھی جب ہمارا ’’پی سی‘‘ بند
(آف off ) ہو۔ ایسا ہم LAN کے ذریعے کرسکتے ہیں اور یہی ’’وی پُرو‘‘ vpro کی خاصیت ہے۔
’’وی پُرو‘‘ ٹیکنالوجی کی افادیت
ایک عرصے سے ’’نیٹ ورک ایڈمنسٹریٹر‘‘ اور ’’سلوشن پرووائیڈرز‘‘ کو یہ مسئلہ درپیش رہا ہے کہ تمام تر جدید سافٹ ویر ٹیکنالوجیز کے ہوتے ہوئے بھی بیشتر اوقات چھوٹے چھوٹے مسائل کے لیے ہمیں ٹیکنیشئن کے پاس جانا پڑتا ہے جو کہ ایک مہنگا اور وقت طلب کام ہے۔ ایک تحقیق کے مطابق ’’صارفین‘‘ کا اسّی فیصد ٪80 بجٹ اور وقت ایسے ہی مسائل پر صرف ہوتا ہے۔ حالانکہ بہت سے ایسے ’’سافٹ ویر‘‘ موجود ہیں جن کو استعمال کرتے ہوئے ہم کسی بھی کمپیوٹر کو ’’ریموٹلی کنٹرول‘‘ کرسکتے ہیں۔ مگر یہ ’’سافٹ وئیر‘‘ اُسی صورت میں کارگر ہوتے ہیں جب کمپیوٹر اور اُس پر چلنے والا ’’آپریٹنگ سسٹم‘‘ درست کام کر رہے ہوں۔ اگر ہمارے کمپیوٹر کا ’’آپریٹنگ سسٹم‘‘ خراب ہو جائے یا کمپیوٹر میں نصب دو میں سے ایک ’’ہارڈ ڈسک‘‘ خراب ہوجائے تو پھر کیا ہو گا؟ اِسی موقع کے لیے ’’وی پُرو‘‘ ٹیکنالوجی کو بنایا گیا ہے اور تب اِس کی افادیت کا اندازہ ہوتا ہے کیونکہ یہ اُس وقت کام کرتا ہے جب ’’ریموٹ کمپیوٹر‘‘ بند ہو۔ شرط صرف یہ ہے کہ اُس کمپیوٹر کی پاور ’’آن‘‘ ہو اور وہ ’’نیٹ ورک‘‘ سے کنکٹ ہو۔ یہ بات یاد رکھیں کہ ’’وی پُرو‘‘ کوئی ایساجادو نہیں ہے کہ کسی ایسے کمپیوٹر کو بھی ’’آن‘‘ کر دے جس کی پاور ’’آن‘‘ نہ ہو یا وہ ’’نیٹ ورک‘‘ سے کنکٹ نہ ہو۔ ہاں یہ ایک ایسا جادوئی ٹیکنالوجی پلیٹ فارم ہے جو بند کمپیوٹر پر بھی کام کرتا ہے۔
’’وی پُرو‘‘ ٹیکنالوجی کے نمایاں اجزا
’’وی پُرو‘‘ ٹیکنالوجی کا استعمال کرکے ہم اپنے کمپیوٹر کو بہت سارے نقصانات سے بچا سکتے ہیں۔اِس پلیٹ فارم کے بہت سے اجزاٗ ہیں جن میں سے نمایاں اجزا یہ ہیں۔
1۔ ڈوئیل کور ٹو DuelCore2پروسیر۔2۔ انٹل ورچوئلایزشن ٹیکنالوجی Intel Virtualization Technology-3- Q965/Q963 سیریز کے مدر بورڈ۔ ڈوئیل کور ٹو DuelCore2 پروسیسر ’’انٹل‘‘ ؒIntel کا جدید ترین پروسیسر ہے جو کہ VT سے لیس ہے۔ VT دراصل MMX کے جیسی ٹیکنالوجی ہے جو ’’مجازی کمپیوٹر‘‘ کو درکار ہوگی۔ ’’انٹل‘‘ نے کئی ’’چپ سیٹس‘‘ متعارف کروائے ہیں جو ’’وی پُرو‘‘ vpro سے لیس ہیں اور اُن میں سے تین زیادہ مشہور ہوئے جو یہ ہیں۔ Q963 اور Q965 (یہ D/G/P965 نہیں ہے) اگر آپ کوئی ایسا ’’مدر بورڈ‘‘ دیکھیں جس کا نام DQ965X513 ہوتو یہ مدر بورڈ ’’وی پُرو‘‘ سے لیس ہوگا۔ اِس کے علاوہ ’’انٹل‘‘ نے لیپ ٹاپ کے لیے بھی ’’وی پُروپلیٹ فارم‘‘ جاری کیا ہوا ہے جس کا نام Centriy pro ہے۔’’وی پُرو‘‘ چونکہ ہارڈ ویر میں تشکیل دیا گیا ہے اِس لیے اِسے ’’آپریٹنگ سسٹم‘‘ کی حالت میں State سے کوئی سروکار نہیں ہوتا ہے لیکن یہ ’’آپریٹنگ سسٹم‘‘ کے ساتھ رابطہ ضرور رکھتا ہے اور اپنا دائرہ کار بڑھاتا ہے۔ جیسے ہی ہم ’’وی پُرو‘‘ سے لیس ’’پی سی‘‘ کو پاور پلگ لگائیں گے ’’وی پُرو‘‘ اسٹارٹ ہوجائے گا اور ’’نیٹ ورک‘‘ سے ’’کنکٹ‘‘ ہونے کی صورت میں کہیں سے بھی کنٹرول کیا جاسکتا ہے۔ سوال یہ ہے کہ ’’وی پُرو‘‘ کام کیسے کرتا ہے۔
ریموٹ کا اختیار
’’وی پرو‘‘ کو کہیں سے بھی کنٹرول کیا جا سکتا ہے اور اس کے لیے ’’اے ایم ٹی‘‘ AMT کا استعمال کیا جاتا ہے۔ AMT Intel وہ ٹیکنالوجی ہے جو ہم کو ’’ریموٹلی‘‘ Remotly طریقے سے ہمارے ’’پی سی‘‘ کو چلانے کا اختیار دیتی ہے۔ AMT ہم کو دو طاقتور خصوصیات مہیا کرتی ہے اور وہ یہ ہیں۔ 1 …SOL(Seiral over LAN) ۔ 2…IDER(Intergrate Drive Electronics Redirect) ۔ پہلی خصوصیات SOL ہمیں Console Redirection کی سہولت دیتی ہے یعنی اب ہمیں اپنے ’’پی سی‘‘ (پرسنل کمپیوٹر) کی ’’بایوس سیٹنگ‘‘ تبدیل کرنے کے لیے یا دیکھنے کے لیے اُس کے پاس جانے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ ہم کہیںسے بھی LAN کے ذریعے اُسے نہ صرف ملاحظہ کر سکتے ہیں بلکہ جیسی چاہیں اُس میں تبدیلی بھی کر سکتے ہیں۔ تصور کریں کہ کسی ہارڈویر ’’ایرر‘‘ کی وجہ سے آپ کا ’’ریموٹ کمپیوٹر‘‘ کسی بھی طرح سے ’’بوٹ‘‘ Boot نہ ہو رہا ہو اور اسکرین پر press F1 to resume نمودار ہو رہا ہو ۔ یعنی صرف F1 پریس کرنے سے ہی آپ اپنے ’’ریموٹ کمپیوٹر‘‘ کو ’’بوٹ‘‘ کروا سکتے ہوں مگر F1 پریس کرنے کے لیے آپ کو اپنے ’’ریموٹ کمپیوٹر‘‘ کے قریب جانا پڑے گا۔ اگر آپ چاہتے ہیں کہ دُور سے ہی اپنے ’’ریموٹ کمپیوٹر‘‘ کو ’’بوٹ‘‘ کر لیں تو SOL اِسی مسئلے کا حل ہے۔ آپ ’’ریموٹلی‘‘ اپنے ’’ریموٹ کمپیوٹر‘‘ کو ’’ایکسس‘‘ کریں اور ’’بایوس‘‘ میں داخل ہوکر اُس ’’اِیرر‘‘ کو دُور کردیں جس کی وجہ سے کمپیوٹر ’’بوٹ‘‘ نہ ہو رہا ہو۔ دوسری خصوصیت I DERور بھی زیادہ طاقتور خصوصیت فراہم کرتی ہے کیونکہ IDER اُس وقت بھی کام کرتا ہے جب آپ کے ’’ریموٹ کمپیوٹر‘‘ کا ’’آپریٹنگ سسٹم‘‘ ہی خراب ہو جائے اور اِس طرح تو اُس کمپیوٹر کو ’’بوٹ‘‘ کرنا اور بھی مشکل ہوجائے گا۔ IDER کے ذریعے آپ اپنے ’’ریموٹ کمپیوٹر‘‘ میں موجود ’’بوٹ ایبل امیج‘‘ یا ’’سی ڈی روم‘‘ سے ’’بوٹ‘‘ کرواسکتے ہیں۔
٭…٭…٭

یہ ’’انٹل‘‘ کی ایک بہت ہی حیرت انگیز ٹیکنالوجی ہے اور اُس نے اِسے ’’وی پُرو‘‘ کا نام دیا ہے۔ ’’وی پُرو‘‘ vpro دراصل ایک پلیٹ فارم ہے جس میں مختلف ٹیکنالوجیوں کو یکجا کیا گیا ہے۔ یہ ٹیکنالوجیاں ’’سافٹ وئیر‘‘ اور ’’ہارڈ وئیر‘‘ دونوں اقسام کی ہیں۔ ’’وی پُرو‘‘ ٹیکنالوجی میں دونوں کا استعمال کرتے ہوئے ایک ایسا پلیٹ فارم تیار کیا گیا ہے جس کے ذریعے ہم اپنے ’’پی سی‘‘ (پرسنل کمپیوٹر) کو انتہائی محفوظ طریقے سے دُور بیٹھے کنٹرول کرسکتے ہیں۔ کسی بھی جگہ سے اور اُس وقت بھی جب ہمارا ’’پی سی‘‘ کا آپریٹینگ سسٹم خراب ہوگیا ہو۔ حتیٰ کہ اُس وقت بھی جب ہمارا ’’پی سی‘‘ بند
(آف off ) ہو۔ ایسا ہم LAN کے ذریعے کرسکتے ہیں اور یہی ’’وی پُرو‘‘ vpro کی خاصیت ہے۔

مشمولہ: ہفت روزہ دعوت، نئی دلی، شمارہ 11-17 اکتوبر، 2020