اترپردیش میں ٹرک کی ٹکر سے 24 تارکین وطن مزدور ہلاک

لکھنؤ، مئی 16: پولیس نے بتایا کہ اترپردیش کے اورائیا ضلع میں آج صبح مزدوروں سے بھرا ایک ٹریلر ٹرک ڈی سی ایم کی گاڑی سے ٹکرا گیا، جس میں کم از کم 24 تارکین وطن مزدور اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے اور 15 افراد زخمی ہوگئے۔

دونوں ہی ٹرک مزدوروں کو لے کر جارہے تھے۔ انھوں نے بتایا کہ یہ واقعہ صبح 3 بجے سے صبح 3.30 بجے کے درمیان پیش آیا۔

اورائیا کے سرکل آفیسر سریندر ناتھ نے پی ٹی آئی کو بتایا ’’یہ حادثہ میہولی میں پیش آیا، جس میں 24 افراد ہلاک اور 15 کے قریب زخمی ہوئے ہیں۔ ایک ٹریلر ٹرک 50 کے قریب مہاجر مزدوروں کو لے کر راجستھان سے آرہا تھا اور وہ ڈی سی ایم ٹرک سے ٹکرا گیا۔ یہ حادثہ آج صبح 3.00 سے ساڑھے 3.30 بجے کے درمیان پیش آیا۔‘‘

ڈی سی ایم کا ٹرک دہلی سے آرہا تھا اور مدھیہ پردیش کے چھتر پور کی طرف جارہا تھا۔ ٹریلر ٹرک نے ڈی سی ایم گاڑی کو ٹکر ماری۔ کنٹرول کھونے کے بعد دونوں گاڑیاں الٹ گئیں۔

جب ان واقعات کی وجوہات کے بارے میں مزید تفصیل بتانے کے لیے کہا گیا تو مسٹر یادو نے کہا ’’ہم نے حادثے میں بچ جانے والے کچھ لوگوں سے بات کی۔ لیکن انھیں کچھ یاد نہیں، یہاں تک کہ وہ یہ بھی یاد نہیں کر سکے کہ حادثہ کیسے ہوا۔‘‘