مختصر مختصر: گریٹا تھنبرگ نے جیل میں قید کارکن دشا راوی کی حمایت میں ٹویٹ کیا، چین نے گلوان میں تصام کے دوران مارے جانے والے اپنے فوجیوں کے نام کا اعلان کیا، دیگر اہم خبریں

  1. ماحولیات کارکن گریٹا تھنبرگ نے دشا روی کی حمایت میں ٹویٹس کرتے ہوئے کہا ہے کہ احتجاج کرنا ایک ’’ناقابلِ بحث انسانی حقوق‘‘ ہے۔ تھنبرگ نے فرائیڈے فور فیوچر نامی عالمی ماحولیاتی تحریک کی ہندوستانی شاخ کیک ایک پوسٹ کو ٹیگ کرتے ہوئے یہ کہا، جو دشا روی کی حمایت کے لیے ٹویٹ کی گئی تھی۔
  2. چین نے ہندوستان کے ساتھ تصادم میں وادی گلوان میں مارے گئے چار فوجیوں کے نام ظاہر کردیے۔ چین کی سرکاری میڈیا کے ذریعہ تصادم کی ویڈیوز بھی جاری کی گئی ہیں۔
  3. بنگال کی ایک عدالت نے ٹی ایم سی کے رکن پارلیمنٹ ابھیشیک بنرجی کے ذریعہ دائر ہتک عزت کیس میں امت شاہ کو طلب کیا۔ ایم پی/ایم ایل اے عدالت نے مرکزی وزیر داخلہ سے کہا ہے کہ وہ 22 فروری کی صبح 10 بجے ذاتی طور پر یا کسی وکیل کے ذریعہ عدالت میں پیش ہوں۔
  4. مدراس ہائی کورٹ نے ایک رضاکار کے ذریعے ویکسین ٹرائل کے سنگین اثرات کے الزام پر مرکز اور سیرم انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا کو نوٹس جاری کیا۔ درخواست گزار نے مطالبہ کیا ہے کہ اس ویکسین کو غیر محفوظ قرار دیا جائے اور اسے 5 کروڑ روپے معاوضہ دیا جائے۔
  5. دشا روی کو کسانوں کے احتجاج سے متعلق ’’ٹول کٹ‘‘ کیس میں دہلی عدالت نے تین روزہ عدالتی تحویل میں بھیجا۔ دریں اثنا دہلی ہائی کورٹ نے میڈیا کے خلاف دشا روی کی درخواست کی سماعت کرتے ہوئے ’’سنسنی خیز رپورٹنگ‘‘ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ایڈیٹوریل کنٹرول کو طلب کرلیا۔
  6. کورونا وائرس کے معاملات میں اضافے کے درمیان مہاراشٹر کے وزیر اعلی نے کہا کہ ’’کورونا وائرس کے خلاف لڑائی میں ماسک ہی ڈھال ہے۔‘‘ دریں اثنا ریاست میں مختلف سیاسی رہنماؤں اور وزرا نے انفیکشن کے لیے مثبت جانچ کی ہے۔
  7. سرینگر میں چائے کے اسٹال پر دو پولیس اہلکاروں کو مشتبہ عسکریت پسندوں نے گولی مار کر ہلاک کردیا: یہ حملہ شہر کے باغت برزلہ علاقے میں ہوا، جو اعلی سیکیورٹی ایئرپورٹ روڈ کے ساتھ واقع ہے۔
  8. واٹس ایپ نے اشارہ کیا ہے کہ وہ جوابی کارروائی کے دوران اپنی پرائیویسی پالیسی کے ساتھ آگے بڑھے گا۔ اس ہفتے کے شروع میں سپریم کورٹ نے واٹس ایپ کو ہدایت کی تھی کہ وہ یہ یقینی بنائے کہ صارفین کا نجی ڈیٹا کسی تیسرے فریق کے ساتھ شیئر نہیں کیا جارہا ہے۔