مختصر مختصر: عدالت نے دشا روی کو ضمانت دیتے ہوئے کہا کہ اختلاف رائے بغاوت نہیں ہے، دیگر اہم خبریں

  1. دشا روی کو کسان احتجاج سے متعلق ’’ٹول کٹ‘‘ کیس میں ضمانت ملی۔ چیف میٹروپولیٹن مجسٹریٹ نے حکم نامے میں کہا کہ شہریوں کو ’’صرف حکومت سے اختلاف رائے کرنے کے سبب‘‘ جیل میں نہیں رکھا جاسکتا۔
  2. بی جے پی نے گجرات کے تمام چھ شہری اداروں کو بڑے مارجن کے ساتھ جیت کی راہ پر۔ عام آدمی پارٹی نے سورت میں نمایاں کامیابی حاصل کی۔ حالیہ رجحانات کے مطابق زعفرانی پارٹی سورت کے علاوہ تمام شہروں میں اکثریت کے نشان سے آگے نکل گئی ہے۔
  3. نیپال سپریم کورٹ نے وزیر اعظم کے پی شرما اولی کے ایوان کو تحلیل کرنے کے فیصلے کو کالعدم قرار دے دیا۔ عدالت نے حکومت سے 13 دن میں ایوان کا اجلاس بلانے کے لیے کہا۔
  4. ورورا راؤ کو 2016 میں سورج گڑھ آتشزدگی کے معاملے میں بھی طبی بنیادوں پر چھ ماہ کی ضمانت دے دی گئی۔ یہ معاملہ ایک ایسے واقعے سے متعلق ہے جس میں مشتبہ ماؤنوازوں نے سنہ 2016 میں مہاراشٹر کے گڈچیرولی میں مبینہ طور پر تقریباً 80 گاڑیوں کو نذر آتش کیا تھا۔
  5. ایک انٹر کاسٹ شادی کی درخواست پر ہماچل پردیش ہائی کورٹ کا کہنا ہے کہ ’’عورت ایک آزد فرد ہے‘‘۔ درخواست گزار نے الزام لگایا ہے کہ خاتون کے کنبہ نے ان کی شادی کو روکنے کے لیے خاتون کو اس کی خواہش کے خلاف غیر قانونی طور پر حراست میں رکھا ہے۔
  6. ممتا بنرجی نے مبینہ کوئلہ گھوٹالہ کیس میں اپنے بھتیجے ابھیشیک بنرجی کی بیوی سے سی بی آئی کی تفتیش سے پہلے، ابھیشیک سے ملاقات کی۔ مرکزی ایجنسی نے اتوار کے روز ترنمول کانگریس کے رکن اسمبلی ابھیشیک بنرجی کی اہلیہ روجیرا بنرجی کو تحقیقات میں شامل ہونے کے لیے نوٹس دیا تھا۔
  7. کسان احتجاج سے متعلق ’’ٹول کٹ‘‘ کیس میں شانتو ملوک نے گرفتاری سے تحفظ کے لیے عدالت کا رخ کیا۔ قبل از گرفتاری ضمانت کی اس درخواست کی سماعت یڈیشنل سیشن جج دھرمیندر رانا بدھ کو کریں گے۔
  8. میانمار میں فوجی بغاوت کے دوران امریکہ نے مزید دو فوجی جرنلوں پر تازہ پابندیاں عائد کردیں۔ امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی سیکیورٹی فورسز کے ذریعے پرامن مظاہرین کے قتل کے ردعمل میں کی گئی ہے۔