بیگو سرائے فائرنگ معاملے میں سات پولیس اہلکار معطل
نئی دہلی، ستمبر 15: بہار کے بیگو سرائے ضلع میں منگل کو نیشنل ہائی وے نمبر 28 پر کئی کیلومیٹر تک فائرنگ کر بدمعاشوں کے فرار ہونے کے معاملے میں لاپرواہی برتنے والے سات پولیس اہلکاروں کو معطل کر دیا گیا ہے ۔
پولیس سپرنٹنڈنٹ یوگیندر کمار نے معاملے کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے بدھ کو پولیس گشتی میں لاپرواہی برتنے والے گشت میں شامل سات پولیس افسران کو فوری اثر سے معطل کر دیا گیا ہے ۔
در اصل موٹر سائیکل سوار بدمعاش 4 تھانوں کے سامنے سے فائرنگ کرتے ہوئے نکلے تھے لیکن کسی بھی تھانے پر پولیس گشتی میں کوئی موجود نہیں تھا۔ گشتی میں لاپرواہی برتنے کے الزام میں پولیس سپرنٹنڈنٹ نے یہ سخت قدم اٹھایاہے ۔
ادھر پولیس سی سی ٹی وی فوٹیج کی بنیاد پر بدمعاشوں کی شناخت میں مصروف ہوگئی ہے ۔ اب تک اس معاملے میں چار لوگوں کو حراست میں لیا گیا ہے اور پولیس ان سے تفتیش کر رہی ہے ۔ پولیس نے اہم شاہراہوں پر ناکہ بندی بھی کر رکھی ہے اور جگہ ۔ جگہ گاڑیوں کی تلاشی کے احکامات دیئے گئے ہیں۔