روس اور ایران کی قربت عالمی برادری کے لیے خطرہ: امریکہ

نئی دہلی، اگست 10: امریکہ نے ایران کے روسی ساختہ "خیام” نامی  سیٹ لائٹ کو خلا میں چھوڑے جانے کے بعد  اس امر کی ضرورت پر زور دیا ہے کہ  ایران اور روس کے درمیان بڑھنے والا تعاون عالمی برادری کے لیے  ایک سنگین  خطرہ بن سکتا ہے جسے قبل از وقت ہی محسوس کیا جانا چاہیے کیوں یہ عالمی برادری کے لیے عظیم خطرہ ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے ایک بین الاقوامی خبر رساں ادارے کو ای میل کے ذریعے  اپنے بیان میں کہا کہ وہ اس بات سے آگاہ ہیں کہ روس نے "ایران  کے نام پر جاسوسی کی اعلی صلاحیتوں کا حامل سیٹلائٹ”  خلا میں بھیجا ہے۔

امریکی ترجمان  کا کہنا ہے کہ روس  اور ایران کے مابین بڑھتی قربتوں اور آپسی اتحاد کو پوری دنیا کی جانب سے  ایک عظیم خطرے کی نگاہ سے دیکھنا  چاہیے۔

یاد رہے کہ قزاقستان  کی قاز ٹیک نیوز ایجنسی کی خبر کے مطابق خیام سیٹ لائٹ کو کل  مقامی وقت کے مطابق صبح 11 بجکر 52 منٹ پر  بائے کونر خلائی اسٹیشن سے روسی سویوز راکٹ کے ذریعے خلا میں بھیجا گیا تھا۔

ایران نے  مذکورہ  سیٹ لائٹ کے ساتھ روسی ساختہ  16 چھوٹے  مواصلاتی سیارے  بھی خلا  میں  چھوڑے تھے۔