گجرات میں مسلسل ڈرگس برآمد ہونے پر راہل گاندھی کا وزیر اعظم سے سوال
نئی دہلی، اگست 22: کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے گجرات میں کروڑوں روپے کی منشیات برآمد ہونے پرگہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس معاملے میں وزیر اعظم نریندر مودی کی خاموشی پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس زہرکوجن بندرگاہوں سے برامد کیاگیا ہے ان کے مالکان سے پوچھ گچھ کیوں نہیں ہو رہی؟
مسٹر گاندھی نے ایک ٹویٹ میں کہا، "گجرات میں منشیات کا کاروبار آسان ہوتا جا رہا ہے۔” وزیر اعظم ان سوالوں کا جواب دیں۔
गुजरात में ‘Ease of doing Drug business’? प्रधानमंत्री जी, इन सवालों के जवाब दीजिए।
1. गुजरात में हज़ारों करोड़ की ड्रग्स पहुंच रही है, गांधी-पटेल की पावन भूमि पर ये ज़हर कौन फैला रहा है?
2. बार-बार ड्रग्स बरामद होने के बावजूद, पोर्ट के मालिक से अब तक कोई पूछताछ क्यों नहीं हुई?
— Rahul Gandhi (@RahulGandhi) August 22, 2022
انہوں نے مسٹر مودی سے سوال کیا، ”گجرات میں ہزاروں کروڑ کی منشیات پہنچ رہی ہیں۔ گاندھی-پٹیل کی مقدس سرزمین پر یہ زہر کون پھیلا رہا ہے؟ بار بار ڈرگس برآمد ہونے کے باوجود بندرگاہ کے مالک سے اب تک پوچھ گچھ کیوں نہیں کی گئی؟ گجرات میں کارٹیل چلارہے ‘نارکوس’ کو این سی بی اوردیگر سرکاری ایجنسیاں اب تک کیوں نہیں پکڑپائیں؟
مسٹر گاندھی نے ڈرگس کے اس کاروبار کو سیاسی سرپرستی کا شاخسانہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ مرکز اور گجرات کی حکومت میں بیٹھے وہ لوگ کون ہیں جو مافیا ‘دوستوں’ کی سرپرستی کر رہے ہیں۔ وزیراعظم جی کب تک خاموش رہیں گے، جواب تو دینا ہی پڑے گا۔