صدارتی انتخاب 18 جولائی کو ہوگا: الیکشن کمیشن
نئی دہلی، جون 9: الیکشن کمیشن نے جمعرات کو اعلان کیا کہ صدارتی انتخاب 18 جولائی کو ہوگا اور ووٹوں کی گنتی 21 جولائی کو ہوگی۔
موجودہ صدر رام ناتھ کووند کی میعاد 24 جولائی کو ختم ہو رہی ہے۔
چیف الیکشن کمشنر راجیو کمار اور الیکشن کمشنر انوپ چندر پانڈے نے ایک پریس کانفرنس میں یہ اعلان کیا۔
کمار نے کہا ’’صدارتی انتخابات 2022 میں کل 4,809 ووٹر ووٹ ڈالیں گے۔ کوئی بھی سیاسی جماعت اپنے اراکین کو وہپ جاری نہیں کر سکتی۔‘‘
صدر کا انتخاب پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کے ارکان پر مشتمل الیکٹورل کالج کے ارکان اور دہلی اور پڈوچیری کے مرکز کے زیر انتظام علاقوں سمیت تمام ریاستوں کی قانون ساز اسمبلیوں کے منتخب ارکان کے ذریعے کیا جاتا ہے۔