بارہویں کلاس کے بورڈ امتحانات سے متعلق وزیر اعظم کی صدارت میں ہوا اجلاس، تین جون تک حتمی فیصلہ آنے کی توقع
نئی دہلی، یکم جون: وزیر اعظم نریندر مودی کی صدارت میں آج کلاس 12 کے بورڈ امتحانات کے حوالے سے ایک اہم اجلاس ہوا۔
سرکاری ذرائع نے پہلے کہا تھا کہ انھیں ان تمام ممکنہ اختیارات کے بارے میں بریف کیا جائے گا جو تمام ریاستوں اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ وسیع تر بات چیت کے بعد سامنے آئے ہیں۔
Prime Minister Narendra Modi chairs an important meeting regarding Class 12 Board Examinations pic.twitter.com/B4uVmqoPkQ
— ANI (@ANI) June 1, 2021
سی بی ایس ای نے 14 اپریل کو کورونا وائرس کیسوں میں اضافے کے پیش نظر کلاس 10 کے امتحانات منسوخ کرنے اور کلاس 12 کے امتحانات ملتوی کرنے کا اعلان کیا تھا۔
وزارت تعلیم نے اس معاملے پر منعقدہ ایک اعلی سطحی اجلاس میں زیر غور آنے والی تجاویز پر حال ہی میں ریاستوں اور مرکزی علاقوں سے تفصیلی تجاویز طلب کی تھیں۔
حکومت نے سپریم کورٹ کو آگاہ کیا ہے، جو امتحان کی منسوخی کی درخواست پر سماعت کررہی ہے، کہ وہ 3 جون تک کوئی حتمی فیصلہ کرے گی۔