فلپائن: رن وے سے بھٹکنے کے بعد فوجی طیارہ کے گرنے کے سبب 17 افراد ہلاک
نئی دہلی، جولائی 4: نیوز ایجنسی اے پی کے مطابق ایک فوجی طیارہ رن وے سے بھٹک جانے کے بعد آج جنوبی فلپائن میں گر کر تباہ ہوگیا، جس میں 17 سیکیورٹی اہلکار ہلاک ہوگئے۔
چیف آف اسٹاف جنرل سیریلٹو سوبیجانا نے بتایا کہ طیارے کے جلتے ہوئے ملبے سے اب تک 40 افراد کو بچایا گیا ہے۔ سیکریٹری برائے دفاع ڈیلفن لورینزانا کے مطابق جہاز میں 92 افراد سوار تھے۔ اس میں تین پائلٹ اور عملے کے پانچ ممبر شامل ہیں، جبکہ دیگر آرمی اہلکار تھے۔
سوبیجانا نے دارالحکومت میں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہا ’’یہ بہت بدقسمتی کی بات ہے۔ طیارہ رن وے سے بھٹک گیا اور وہ دوبارہ قابو پانے کی کوشش کر رہا تھا لیکن ناکام رہا اور گر کر تباہ ہوگیا۔‘‘
فلپائن ایئرفورس کا لاک ہیڈ سی-130 طیارہ جنوبی کاگین ڈی اورو شہر سے فوجیوں کو لا رہا تھا اور جولو جزیرے پر لینڈنگ کے دوران گر کر تباہ ہوگیا۔
اے بی ایس- سی بی این نیوز نے ٹویٹر پر ایک تصویر شیئر کی ہے، جس میں ٹوٹے ہوئے طیارے سے شعلوں کی لپک اور دھواں نکلتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
BREAKING: A C-130 plane on Sunday crashed in a barangay in Patikul, Sulu, the AFP says. Rescue efforts are underway. pic.twitter.com/jGiGFL1OHN
— ABS-CBN News (@ABSCBNNews) July 4, 2021
لورینزانا نے بتایا کہ امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔