2019-2021 کے درمیان 13 لاکھ سے زیادہ خواتین اور لڑکیاں لاپتہ ہوئیں، مرکز نے راجیہ سبھا کو بتایا

نئی دہلی، جولائی 31: مرکزی حکومت نے گذشتہ ہفتے راجیہ سبھا کو بتایا کہ 2019 اور 2021 کے درمیان ملک میں کل 13,13,078 لڑکیاں اور خواتین لاپتہ ہوئیں۔

امور داخلہ کے وزیر مملکت اجے کمار مشرا نے کہا کہ 2019 میں 82,084 لڑکیاں اور 3,42,168 خواتین کے لاپتہ ہونے کی اطلاع ملی۔ اگلے سال 2020 میں 79,233 لڑکیاں اور 34,44,22 خواتین لاپتہ ہوئیں، اس کے بعد 2021 میں 90,113 لڑکیاں اور 3,75,058 خواتین لاپتہ ہوئیں۔ ہیں۔

اعداد و شمار کے ریاستی لحاظ سے پتہ چلتا ہے کہ 2019 اور 2021 کے درمیان مدھیہ پردیش میں گمشدگی کے سب سے زیادہ کیسز 1,98,414 رپورٹ ہوئے۔ وہیں میزورم میں اس دوران ایسا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا اور لکشدیپ میں بھی ایسے واقعات کی تعداد زیرو رہی۔

اپنے جواب میں مشرا نے مزید کہا کہ حکومت نے ملک بھر میں خواتین کی حفاظت کے لیے کئی اقدامات کیے ہیں، جن میں فوجداری قانون (ترمیمی) ایکٹ کو نافذ کرنا، جنسی جرائم روک تھام ایکٹ وغیرہ شامل ہیں۔

2018 میں قانون میں متعارف کرائی گئی ترامیم میں 12 سال سے کم عمر کی لڑکیوں کی عصمت دری کے لیے سزائے موت سمیت سخت سزا کا بندوبست کیا گیا تھا۔ قانون نے عصمت دری کے مقدمات میں تفتیش مکمل کرنے اور چارج شیٹ داخل کرنے کو جرم کے دو ماہ کے اندر اور مزید دو ماہ میں مکمل کرنے کو بھی لازمی قرار دیا تھا۔

وزیر نے مزید کہا کہ حکومت نے ایسے معاملات میں مشتبہ افراد کا پتہ لگانے کے لیے جنسی مجرموں کا ڈیٹا بیس بنانا بھی شروع کیا ہے۔