ایم پی: اندور میں بجرنگ دل کے ارکان نے مسلم شخص پر ’’لو جہاد‘‘ کا الزام لگایا، اسے پولیس کے حوالے کیا
نئی دہلی، اکتوبر 29: ہندوتوا تنظیم بجرنگ دل کے اراکین نے جمعہ کو مدھیہ پردیش کے اندور شہر میں ایک 24 سالہ نوجوان پر ’’لو جہاد‘‘ کا الزام لگانے کے بعد پولیس کے حوالے کر دیا۔
بجرنگ دل کی مقامی یونٹ کے کنوینر تنّو شرما نے دعویٰ کیا کہ اس شخص نے شہر کے لسوڈیا علاقے میں ایک ہوٹل کا کمرہ جعلی شناختی کارڈ کے ساتھ بک کرایا تھا اور وہاں کی ایک خاتون کو ’’لو جہاد‘‘ کے ارادے سے لالچ دیا تھا۔
’’لو جہاد‘‘ ہندوتوا شدت پسندوں کی ایک سازشی تھیوری ہے جس کے تحت وہ الزام لگاتے ہیں کہ اس میں مسلمان مرد شامل ہیں جو ہندو عورتوں کو زبردستی شادی کے ذریعے اسلام میں داخل کرتے ہیں۔
جمعہ کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر آف پولیس راجیش ویاس نے کہا کہ 24 سالہ نوجوان کو مزید تفتیش کے لیے تحویل میں لے لیا گیا ہے۔