لداخ: دراس کی جامع مسجد میں آگ لگنے سے بڑے پیمانے پر عمارت کو نقصان پہنچا، کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں
نئی دہلی، نومبر 17: اے این آئی نے اطلاع دی ہے کہ بدھ کی شام لداخ کے دراس قصبے کی جامع مسجد میں آگ لگ گئی، جس سے مسجد کی عمارت کو کافی نقصان پہنچا۔
سرینگر میں محکمہ دفاع کے تعلقات عامہ کے دفتر نے بتایا کہ آگ بدھ کی شام تقریباً 5.30 بجے لگی۔ حکام نے بتایا کہ آگ پر قابو پانے کے لیے فوری طور پر سیکیورٹی اہلکاروں کو تعینات کیا گیا۔
سیکورٹی فورسز نے مقامی لوگوں کے ساتھ مل کر تین گھنٹے بعد آگ پر قابو پالیا۔ اب تک جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔
WATCH- Massive fire completely damages Jamia Masjid in Kargil’s Drass. An official told the news agency KNO that a massive fire erupted inside Jamia Masjid Drass, damaging it completely. He said that the fire erupted from the “Hamam” and soon engulfed the entire Masjid. pic.twitter.com/j1Kd6xdCqE
— Umar Ganie (@UmarGanie1) November 16, 2022
بدھ کی رات ٹویٹر پر شیئر کی گئی ویڈیو میں مسجد کی عمارت کو آگ کی لپیٹ میں دیکھا جاسکتا ہے۔