کرناٹک میں 10 ہزار مساجد کو لاؤڈ اسپیکر استعمال کرنے کا لائسنس ملا

کرناٹک کی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) حکومت نے ریاست کی 10 ہزار سے زیادہ مساجد کو اذان کے لیے لاؤڈ اسپیکر استعمال کرنے کا لائسنس دیا ہے۔

نئی دہلی: سرکاری ذرائع نے بتایا کہ لاؤڈ اسپیکر کنٹرول رولز کے تحت مساجد اور دیگر مذہبی مقامات پر لاؤڈ اسپیکر کے استعمال کی درخواستوں کا جائزہ لینے کے بعد محکمہ داخلہ نے لائسنس جاری کیے ہیں۔ مساجد سمیت تمام مذہبی مقامات کو کل 17850 لائسنس دیے گئے ہیں۔ لائسنس کی مدت دو سال ہوگی اور اس کے لیے 450 روپے فیس ادا کرنا ہوگی۔
قابل ذکر ہے کہ کچھ ہندو کارکنوں نے ریاستی حکومت سے سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق رات 10 بجے سے صبح 6 بجے کے درمیان مساجد میں لاؤڈ اسپیکر کے استعمال پر پابندی لگانے کا مطالبہ کیا تھا۔ انہوں نے کئی مندروں میں ہنومان چالیسہ پڑھنے کا انعقاد کرکے اذان کی مخالفت کی تھی تاہم حکومت نے ان کی کارستانیوں کو نظرانداز کر دیا تھا۔