آدھار پر مبنی MGNREGS ادائیگی کے لیے اندراج کی آخری تاریخ آج ختم، مرکز کی جانب سے ابھی تک کوئی توسیع نہیں

نئی دہلی، مارچ 31: مرکزی حکومت نے مہاتما گاندھی نیشنل رورل ایمپلائمنٹ گارنٹی اسکیم کے لیے آدھار پر مبنی ادائیگی کے نظام کے اندراج کے لیے مدت میں ابھی تک توسیع کا اعلان نہیں کیا ہے۔ اندراج کی آخری تاریخ جمعہ کو ختم ہو رہی ہے۔

2005 میں متعارف کرائی گئی سوشل سیکیورٹی اسکیم منریگا ہر دیہی گھرانے کے لیے سالانہ 100 دن کے غیر ہنر مند کام کی ضمانت دیتی ہے۔ یکم فروری کو بھارتیہ جنتا پارٹی کی قیادت والی مرکزی حکومت نے اسکیم کے تحت تمام ادائیگیوں کو آدھار پر مبنی ادائیگی کے نظام کے ذریعے کرنا لازمی قرار دیا تھا۔ اس سے پہلے کارکنوں کے پاس بینک اکاؤنٹ پر مبنی ادائیگی کے لیے انتخاب کرنے کا اختیار تھا۔

اس تبدیلی نے منریگا مزدوروں، کارکنوں اور سیاست دانوں کے احتجاج کو جنم دیا ہے، جنھوں نے دلیل دی کہ یہ نیا طریقہ کارگر نہیں ہوگا کیوں کہ صرف 43 فیصد مزدور ہی آدھار پر مبنی ادائیگی کے نظام کے اہل ہیں۔

جین ڈریز کا کہنا ہے کہ آدھار پر مبنی ادائیگی کے نظام کی وجہ سے منریگا مزدور اجرت سے محروم ہیں۔