شی جن پنگ تیسری بار چین کے صدر منتخب

کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کانگریس کے 20ویں اجلاس میں متفقہ طور پر شی جن پنگ کو تیسری بار ملک کا صدر منتخب کر لیا گیا۔ وہ مسلسل تیسری بار کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کے جنرل سیکرٹری منتخب ہوئے ہیں۔

نئی دہلی: مسٹر جن پنگ کی زیر صدارت اجلاس میں سی پی سی کی 20ویں مرکزی کمیٹی کے 203 ارکان اور 168 متبادل ارکان نے شرکت کی۔ سیشن میں مسٹر جن پنگ کو سی پی سی سنٹرل ملٹری کمیشن کا چیئرمین بھی نامزد کیا گیا۔
سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کی قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں منتخب ہونے والے اراکین میں مسٹر جن پنگ، لی کیانگ، ژاؤ لیجی، وانگ ہننگ، کائی کیو، ڈنگ زیو شیانگ اور لی ژی شامل ہیں۔
منعقدہ اجلاس میں سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کے رکن کا بھی انتخاب کیا گیا۔ جس میں سیاسی بیورو کی قائمہ کمیٹی کی طرف سے نامزد کردہ سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے سیکرٹریٹ کے ارکان کی حمایت کی۔ اس اجلاس میں سینٹرل ملٹری کمیشن کے ارکان کو نامزد کیا گیا۔
سیشن نے 20ویں سی سی ڈی آئی کے پہلے مکمل اجلاس میں منتخب ہونے والے سینٹرل ڈسپلنری انسپکشن کمیشن (سی سی ڈی آئی) کے سیکرٹریز، ڈپٹی سیکرٹریز اور اسٹینڈنگ کمیٹی کے ممبران کی بھی منظوری دی۔
مسٹر جن پنگ پارٹی کے بانی ماو زے تونگ کے بعد پہلے چینی رہنما ہیں جو تیسری مدت کے لیے اس عہدے پر منتخب ہوئے ہیں۔ چین میں اس عہدے کے لیے منتخب ہونے والا رہنما ملک کا صدر اور پیپلز لبریشن آرمی (پی ایل اے) کا کمانڈر بھی ہوتا ہے۔