’’بی جے پی اور شیو سینا کبھی دشمن نہیں تھے‘‘: شیو سینا کے ساتھ دوبارہ اتحاد کے امکانات پر دیویندر فڑنویس نے کیا تبصرہ
نئی دہلی، جولائی 5: اتوار کے روز بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنما دیویندر فڑنویس نے کہا کہ شیوسینا کبھی بھی زعفرانی پارٹی کی دشمن نہیں تھی۔
مہاراشٹر کے سابق وزیر اعلی نے کہا ’’ہم (سینا اور بی جے پی) کبھی دشمن نہیں تھے۔ وہ ہمارے دوست اور لوگ تھے جن کے خلاف ان کا مقابلہ ہوا، انھوں نے ان کے ساتھ مل کر حکومت بنائی اور وہ ہم سے دور چلے گئے۔ سیاست میں کوئی اگر مگر نہیں ہے۔ موجودہ حالات کے مطابق فیصلے کیے جاتے ہیں۔‘‘
فڑنویس اس سوال کا جواب دے رہے تھے کہ آیا اس بات کا امکان موجود ہے کہ بی جے پی اور شیوسینا ریاست میں حکومت بنانے کے لیے دوبارہ اتحاد کریں گے۔
فڑنویس کا یہ بیان شیو سینا این سی پی مخلوط حکومت میں کشیدہ تعلقات کے بارے میں قیاس آرائیوں کے درمیان سامنے آئے ہیں۔
حالاں کہ یکم جولائی کو این سی پی کے سربراہ شرد پوار نے اتحاد میں تنازعات کی خبروں کو مسترد کردیا۔ شیوسینا کے سنجے راوت نے ہفتے کے روز کہا تھا کہ ’’جتنی اس طرح کی افواہیں پھیلیں گی، (اتحادی حکومت) اور مضبوط ہوگی۔‘‘