فرانس کے شہر بورڈو کے قریب زبردست آتشزدگی، ہزاروں ہیکٹر سے زائد جنگلات تباہ
نئی دہلی، اگست 12: جنوب مغربی فرانس میں بورڈو کے قریب جنگل میں زبردست آگ بھڑک اٹھی ہے اور اس نے اب تک تقریباً 7400 ہیکٹر پر مشتمل جنگلات کی اراضی کو تباہ کر دیا ہے۔
فرانسیسی حکام نے بتایا کہ شراب کی پروڈکشن کے مرکز سے 30 کلومیٹر جنوب مشرق میں لگنے والی آگ نے کچھ مکانات تباہ کر دیے ہیں اور 10,000 رہائشیوں کو نقل مکانی پر مجبور کر دیا ہے۔
جنوب مغربی فرانس میں دریائے گارون پر واقع بندرگاہی شہر اپنے گوتھک کیتھیڈرل سینٹ آندرے کے لیے جانا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ یہاں 18ویں اور 19ویں صدی کی حویلی اور آرٹ میوزیم جیسے میوزی ڈیس بیوکس-آرٹس ڈی بورڈو ہیں۔
فائر فائٹر افسر گریگوری ایلین نے فرانس کے آر ٹی ایل ریڈیو کو بتایا ”آگ زبردست اور خوفناک ہے” اور اس پر قابو پانے کے لیے ہر ممکن کوششیں کی جا رہی ہیں لیکن پوری طرح قابو پانے میں کئی دن لگ سکتے ہیں۔