یوپی پولیس کو توڑ پھوڑ کرتے دیکھنا بےحد مایوس کن: وشال بھاردواج
نئی دہلی: فلم سازاورموسیقاروشال بھاردواج نے کہا ہے کہ وہ شہریت قانون کے خلاف پچھلے ہفتے ہوئےپرتشددمظاہروں کے دوران اتر پردیش پولیس کےذریعے توڑ پھوڑ کبے جانے کی خبروں سے مایوس ہیں۔
انہوں نے ٹوئٹر پر لکھا ’’اتر پردیش پولیس جو کر رہی ہے، این ڈی ٹی وی پر وہ دیکھ کر بڑی مایوسی ہوئی۔ سی سی ٹی وی توڑنا اور پبلک پراپرٹی کو نقصان پہنچانا۔ اب آگے کیا؟ کیا اس کی کوئی جوڈیشیل جانچ ہوگی؟‘‘
واضح رہے کہ گزشتہ 19 دسمبر کو الگ الگ سیاسی اور سماجی تنظیموں کےذریعے ملک بھر میں مظاہرے کی اپیل کی گئی تھا۔ اس دوران اتر پردیش میں لکھنؤ میں ہوئے تشدد کے بعدصرف ایک موت ہوئی تھی۔ حالانکہ پولیس اہلکاروں سمیت کئی لوگ زخمی ہوئے تھے۔19 دسمبر کی شام کو اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے مظاہرے کے دوران تشدد کرنے والوں پر سخت کارروائی اور بدلہ لینے کی بات کہی تھی۔ اس کے بعد 20 دسمبر سے ہی اتر پردیش کے الگ الگ ضلعوں میں تقریباً 18 لوگ مارے جا چکے ہیں۔
ریاست کے ڈی جی پی سمیت تمام اعلیٰ حکام نے دعویٰ کیا تھا کہ کسی کی بھی موت پولیس کی گولی سے نہیں ہوئی ہے۔ حالانکہ ایک مہلوک محمد سلیمان کے معاملے میں بجنورکے سینئر پولیس حکام نے قبول کیا ہے کہ ان کی موت پولیس ذریعے اپنی دفاع میں چلائی گئی گولی سے ہوئی۔
(ایجنسیاں)