ہندوستان میں کورونا وائرس کے تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد 223 ہوئی

نئی دہلی، مارچ 20: انتہائی متعدی COVID-19 یا کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد جمعہ کی دوپہر ہندوستان میں 223 ہوگئی۔ مرکزی وزارت صحت و خاندانی بہبود نے بتایا کہ ان میں سے 191 ہندوستانی اور 32 غیر ملکی شہری ہیں۔ اب تک کورونا وائرس کے چار مریض فوت ہوچکے ہیں۔

وزارت کے مطابق مہاراشٹر 49 مریضوں کے ساتھ سب سے زیادہ متاثرہ ریاست ہے، اس کے بعد کیرل (26) اور اتر پردیش (22) ہیں۔

ہندوستان میں کورونا وائرس کے مریضوں کی مکمل ریاستی فہرست یہ ہے (20 مارچ، 2020، 5:50 بجے شام تک):

ماخذ: مرکزی وزارت صحت اور خاندانی بہبود

ملک میں پھیلتے ہوئے وائرس کے پیش نظر وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعرات کی شب ٹیلی ویژن کے ذریعے قوم سے خطاب کیا۔ انھوں نے لوگوں سے زیادہ سے زیادہ گھر پر رہنے کی اپیل کی۔ انھوں نے آنے والے اتوار (22 مارچ) کو صبح 7 بجے سے رات 9 بجے تک ’’جنتا کرفیو‘‘ کی بھی اپیل کی۔