گزشتہ تین سالوں میں بند ہوئے 128 انجینئرنگ کالج: مرکزی حکومت

نئی دہلی: سال 2016 سے اب تک آل انڈیا کونسل فار ٹیکنیکل ایجوکیشن(اے آئی سی ٹی ای) نے ملک  بھر میں 128 انجینئرنگ کالج بند کبے ہیں۔ گزشتہ  ہفتےیہ جانکاری لوک سبھا میں ایم ایچ آر ڈی منسٹررمیش پوکھریال نشنک نے دی۔ گجرات  سے آنے والے لوک سبھاایم پی من سکھ بھائی وساوا نے سرکار سے گزشتہ  تین سالوں میں ملک  میں کھلے اور بند کبے گئے انجینئرنگ کالج کی جانکاری مانگی تھی۔ اس کے جواب  میں وزیر نے بتایا  کہ تعلیمی سیشن2018-19 میں ملک میں 26 کالج بند ہوئے۔ اس سے پہلے 2017-18 میں یہ اعداد وشمار46 اور 2016-17 میں 56 تھے۔

Engineering-College-Data

انھوں نے کہا کہ 2020  نہ کوئی نیا انجینئرنگ کالج کھلے گا اور نہ ہی بی ٹیک کے کسی بھی کورس میں کوئی سیٹ بڑھائی جائےگی۔ اس کے ساتھ ہی جن کالجوں کامظاہرہ خراب رہا ہے یا جنھوں نےاصولوں کی خلاف ورزی  کی ہے، انہیں بند کیا جائےگا۔ گزشتہ  ہفتے انہوں نے پارلیمنٹ میں بھی بتایا کہ ملک  میں نئے انجینئرنگ کالج کھولے جانے کی  کوئی تجویز نہیں ہے۔ وزارت نے یہ بھی بتایا کہ اس سال ملک میں اب تک 84 انجینئرنگ کالج کھولے گئے ہیں۔اس کے ساتھ ہی یہ جانکاری بھی دی گئی کہ ملک  میں انجینئرنگ کالج کھولنے کے لیے نجی اور پبلک سیکٹرکی کمپنیوں کو منظوری دی گئی ہے۔

(ایجنسیاں)