کوویڈ 19: مدھیہ پردیش کے وزیر صحت نے اپنے آبائی شہر کا دورہ کرتے ہوئے معاشرتی فاصلے کے اصولوں کی خلاف ورزی کی، ماسک بھی نہیں پہنا
مدھیہ پردیش، اپریل 27: مدھیہ پردیش کے وزیر صحت نروتم مشرا نے جسمانی فاصلے کے اصولوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اپنے آبائی شہر بھوپال کا دورہ کرتے ہوئے ماسک نہیں پہنا۔ این ڈی ٹی وی کے مطابق کوویڈ 19 کے بحران کے دوران ریاستی وزیر صحت مقرر ہونے کے بعد سینئر بھارتیہ جنتا پارٹی کے قائد کے لیے یہ گھر کا پہلا دورہ تھا۔
وزارت صحت اور خاندانی بہبود کے مطابق مدھیہ پردیش میں آج صبح تک 2،096 معاملات اور 103 اموات ریکارڈ کی گئی ہیں۔
مشرا کے اہل خانہ نے ان کے حامیوں کی موجودگی میں ان کا استقبال کیا اور ان کے ماتھے پر تلک لگایا اور انھیں مٹھائی کھلائی۔ موجود لوگوں میں سے کسی نے بھی ماسک نہیں پہنے ہوئے تھے، جس کو مرکز نے کوویڈ 19 کے پھیلاؤ کو روکنے میں مدد کے لیے لازمی قرار دیا ہے۔ مشرا بھی بغیر کسی ماسک کے اپنے دفتر روانہ ہوگئے۔
@ChouhanShivraj got the Health minister after a month, but it seems the newly appointed @drnarottammisra forgets #Social_Distancing and wearing #facemaskholder on return to his home town Datia @INCMP @OfficeOfKNath @ndtvindia @ndtv #moblynching #COVID2019india #Covid_19 pic.twitter.com/BWhMeMRaG0
— Anurag Dwary (@Anurag_Dwary) April 26, 2020
واضح رہے کہ اس ماہ کے شروع میں ریاستی حکومت نے بھی ماسک پہننا لازمی قرار دے دیا تھا اور محکمۂ صحت عامہ نے کہا تھا کہ احکامات کو نہ ماننے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔
شیوراج سنگھ چوہان حکومت، جس نے 23 مارچ کو اقتدار سنبھال لیا تھا، کوویڈ 19 کے بحران سے نمٹنے کے لیے تنقید کا سامنا کر رہی ہے، کیوں کہ اس کے پاس ابھی بھی مکمل ریاستی کابینہ نہیں ہے۔
وزیر اعظم نریندر مودی بھی اپنے خطابوں میں لوگوں سے ماسک پہننے اور سماجی دوری کے اصولوں پر عمل پیرا ہونے کی تاکید کرتے رہے ہیں۔ اتوار کو اپنے ’’من کی بات‘‘ خطاب کے دوران مودی نے کہا کہ ماسک اب ’’مہذب معاشرے کی علامت‘‘ بن جائیں گے۔