کوویڈ 19 سے ہلاکتوں کی تعداد 1،886 ہوگئی، مقدمات 56،342 تک جا پہنچے

نئی دہلی، 8 مئی: مرکزی وزارت صحت کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 103 نئی اموات اور 3،390 تازہ واقعات سامنے آنے کے بعد آج صبح تک کوویڈ 19 کی وجہ سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 1،886 ہوگئی اور متاثرین کی تعداد 56،342 تک جا پہنچی۔

وزارت صحت کے مطابق کوویڈ 19 کے فعال معاملات کی تعداد 37،916 ہے۔ جب کہ 16،539 افراد صحت یاب ہوئے ہیں اور ایک مریض ہجرت کرچکا ہے۔

وزارت صحت کے ایک سینئر عہدیدار نے بتایا ’’اس طرح اب تک تقریباً 29.35 فیصد مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔‘‘

معاملات کی کل تعداد میں 111 غیر ملکی شہری بھی شامل ہیں۔

جمعرات کی صبح سے اب تک ہوئی 103 اموات میں مہاراشٹر سے 43 ہلاکتیں شامل ہیں۔ وہیں گجرات میں 29، مدھیہ پردیش میں آٹھ، مغربی بنگال میں سات، راجستھان میں پانچ، تمل ناڈو، اتر پردیش اور آندھرا پردیش میں دو دو اور بہار، دہلی، کرناٹک، پنجاب اور جموں و کشمیر میں ایک ایک اموات ہوئی ہیں۔