کورونا وائرس: 64000 سے زیادہ نئے معاملات کے ساتھ متاثرین کی مجموعی تعداد 21 لاکھ کے پار

نئی دہلی، اگست : گذشتہ ایک دن میں 64,399 نئے کورونا وائرس مریضوں کے ریکارڈ اضافے کے ساتھ ملک میں متاثرین کی مجموعی تعداد 21 لاکھ کا ہندسہ عبور کر گئی ہے۔

یہ بات وزارت صحت کے اعداد و شمار کے مطابق اب تک 14.8 لاکھ سے زیادہ مریض ٹھیک ہوچکے ہیں۔ وہیں اب تک مجموعی طور پر 43،379 افراد لقمۂ اجل بن چکی ہیں۔

تازہ ترین اضافے کے ساتھ ملک میں کورونا وائرس کے معاملات کی مجموعی تعداد 21،53،011 ہو گئی ہے۔

کل تعداد میں سے 6،28،747 فعال معاملات ہیں۔

آج صبح تک مریضوں کی صحت یابی کی شرح 68.78 فیصد رہی۔