کورونا وائرس: 38،000 سے زیادہ نئے معاملات کے ساتھ ملک میں متاثرین کی مجموعی تعداد 94 لاکھ کے پار

نئی دہلی، 30 نومبر: وزارت صحت کے تازہ اعدادوشمار کے مطابق ملک میں کورونا وائرس متاثرین کی مجموعی تعداد 94.31 لاکھ ہوگئی، جب کہ ان میں سے 88،47،600 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔

آج صبح 8 بجے کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ ایک دن میں 38،772 نئے معاملات کے ساتھ متاثرین کی مجموعی تعداد 94،31،691 ہوگئی۔

دریں اثنا 443 مزید اموات کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 1،37،139 تک جا پہنچی ہے۔

ملک میں اس بیماری سے صحت یابی کی شرح 93.81 فیصد ہوگئی ہے۔ جب کہ اموات کی شرح مزید کم ہوکر 1.45 فیصد رہ گئی۔

فعال کوویڈ 19 معاملات کی تعداد مسلسل 20 ویں دن پانچ لاکھ سے کم رہی۔

اعداد و شمار کے مطابق ملک میں فی الحال 4،46،952 فعال معاملات ہیں، جو مجموعی معاملات کا 4.74 فیصد ہیں۔

آئی سی ایم آر کے مطابق 29 نومبر تک 14،03،79،976 نمونوں کی جانچ کی جا چکی ہے۔

وزارت صحت نے اس بات پر زور دیا کہ 70 فیصد اموات دوسری بیماریوں کے اثرات سے ہوئی ہیں۔