کورونا وائرس: ہندوستان نے ایک دن میں 10،000 کے قریب نئے معاملات کی اطلاع دی، اسپین کو پیچھے چھوڑتے ہوئے اب دنیا کا پانچواں بدترین متاثرہ ملک بن گیا

نئی دہلی، جون 7: گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 9،971 واقعات رپورٹ ہونے کے بعد آج صبح ہندوستان میں کورونا وائرس کے معاملات کی تعداد بڑھ کر 2،46،628 ہوگئی۔ یہ اب تک ملک میں سب سے زیادہ یک روزہ اضافہ ہے۔

ہلاکتوں کی تعداد بھی بڑھ کر 6،929 ہوگئی، جب اس دوران 287 مزید افراد نے جانیں گنوائیں۔

جان ہاپکنز یونی ورسٹی کے ٹریکر کے مطابق ہندوستان اب پانچواں بد ترین متاثرہ ملک ہے، کیوں کہ اس نے اسپین کو پیچھے چھوڑ دیا ہے، جہاں 2،41،310 انفیکشن ہیں۔

معاملات میں یہ اضافہ ایسے وقت سامنے آ رہا ہے، جب ریستوران، مالز اور عبادت گاہ پیر کے روز دوبارہ کھلنے کے لیے تیار ہیں۔

جان ہاپکنز یونی ورسٹی کے مطابق عالمی سطح پر کورونا وائرس 68.55 لاکھ سے زائد افراد کو متاثر کرچکا ہے اور اب تک 3.98 لاکھ سے زیادہ جانیں لے چکا ہے۔ وہیں 30.71 لاکھ افراد صحت یاب بھی ہوئے ہیں۔