کورونا وائرس: گذشتہ ایک دن میں 500 سے زیادہ ہلاکتیں، متاثرین کی مجموعی تعداد 5.8 لاکھ سے زیادہ

نئی دہلی، یکم جولائی: مرکزی وزارت صحت کے اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ روز 18،653 نئے کورونا وائرس کے معاملات سامنے آنے کے بعد ملک بھر میں متاثرین کی مجموعی تعداد 5,85,493 تک جا پہنچی ہے۔ وہیں گذشتہ ایک دن میں 507 مزید افراد کورونا وائرس کا شکار ہوگئے، جس کے بعد اب تک مجموعی طور پر وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 17,400 کا ہندسہ عبور کر گئی۔

صبح 8 بجے کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ملک میں اس وقت کورونا وائرس کے فعال معاملات کی تعداد 2،20،114 ہے، جب کہ 3،47،978 افراد اب تک اس مرض سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔

مریضوں کے صحت یاب ہونے کی شرح ملک میں 59.43 فیصد ہے۔