کورونا وائرس: گذشتہ ایک دن میں 32000 سے زیادہ نئے معاملات سامنے آئے، اب تک کا سب سے بڑا یک روزہ اضافہ

نئی دہلی، 16 جولائی: وزارت صحت کے اعدادوشمار کے مطابق ہندوستان میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 32،695 ریکارڈ معاملات سامنے آئے ہیں اور 606 اموات ہوئی ہیں۔

تازہ اعداد و شمار کے مطابق اب ملک میں متاثرین کی مجموعی تعداد 9،68،876 ہوگئی ہے اور وائرس سے ہونے کی ہلاکتوں کی تعداد 24,915 تک جا پہنچی ہے۔

وزارت صحت کے اعداد و شمار کے مطابق مجموعی تعداد میں سے 6،12،814 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں اور فعال مریضوں کی تعداد 3,31،146 ہے۔

حالاں کہ ہندوستان میں مریضوں کی صحت یابی کی شرح 63.24 فیصد ہو گئی ہے، تاہم امریکہ اور برازیل کے بعد ہندوستان کورونا وائر سے تیسرا بدترین متاثر ملک ہے۔