کورونا وائرس: مہاراشٹر تقریباً 11,000 قیدیوں کو پیرول پر رہا کرے گا
نئی دہلی، 26 مارچ: مہاراشٹر حکومت نے جمعرات کو کورونا وائرس کے خدشات کے پیش نظر تقریباً 11،000 قیدیوں کو، جن کی قید کی سزا سات سال سے کم ہے، رہا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ مہاراشٹر کے وزیر داخلہ انل دیشمکھ نے یہ اعلان اپنے ٹویٹر ہینڈل کے ذریعے کیا۔
این سی پی کے رہنما انل دیشمکھ نے ٹویٹ کیا ’’میں نے جیلوں میں بھیڑ بھاڑ کو کم کرنے اور کوویڈ 19 کے پھیلاؤ کو قابو کرنے کے لیے ہنگامی پیرول/فرلو پر 7 سال یا اس سے کم سزا کے زیر سماعت مجرموں اور قیدیوں کو رہا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔‘‘
I’ve asked for releasing nearly 11,000 convicts/undertrials imprisoned for offences with prescribed punishment upto 7 yrs or less on emergency parole / furlough to reduce overcrowding in prisons and contain the risk of a #COVID19 outbreak.#WarOnCorona
— ANIL DESHMUKH (@AnilDeshmukhNCP) March 26, 2020
دیشمکھ نے کہا کہ اس حکم کا نفاذ ریاست کی 60 جیلوں میں کیا جائے گا۔
وزارت صحت اور خاندانی بہبود کے مطابق مہاراشٹر میں کورونا وائرس کے اب تک 124 واقعات سامنے آئے ہیں، جو ملک میں کسی ایک ریاست میں سب سے زیادہ ہیں۔ وہیں جمعرات کو ہندوستان میں ایسے معاملات کی مجموعی تعداد 694 ہوگئی، جب کہ مرنے والوں کی تعداد 16 تک جا پہنچی ہے۔ وہیں مرکز نے 25 مارچ سے اگلے 21 دن تک ملک بھر میں لاک ڈاؤن نافذ کیا ہے۔
جان ہاپکنز یونی ورسٹی کے ایک اندازے کے مطابق عالمی سطح پر کورونا وائرس کے اب تک 4.95 لاکھ سے زیادہ معاملات سامنے آئے ہیں اور 22،000 سے زیادہ اموات ہوچکی ہیں۔