کورونا وائرس: ملک میں متاثرین کی مجموعی تعداد 73 لاکھ کے پار

نئی دہلی، 15 اکتوبر: وزارت صحت کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق کورونا وائرس کے 67،708 نئے معاملات کے ساتھ متاثرین کی مجموعی تعداد 73.07 لاکھ تک جا پہنچی ہے۔

صبح 8 بجے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ناول کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 1،11،266 ہوگئی ہے۔

ملک میں وائرس سے اموات کی شرح مزید کم ہوکر 1.52 فیصد رہ گئی ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق فی الوقت ملک میں کورونا وائرس کے 8،12،390 فعال معاملات ہیں۔